ایک ہی دن میں کورونا کے 10 کیس : سی ایم کے سی آر

تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ

حیدرآباد،28مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ (کے سی آر) نے جمعہ کے روز یہاں اعلان کیا کہ تلنگانہ میں 10 اور کورونا وائرس کے مثبت معاملوں کی رپورٹ درج کی گئی ہے۔ اب تاک کل ملا کر 59 کیس تلنگانہ میں درج ہوئے جن میں سے ایک ٹھیک ہوچکا ہے۔ پرگتی بھون میں سی ایم سومیش کمار، ڈی جی پی مہندر ریڈی اور دیگر محکموں کے سربراہ کے ساتھ جائزہ لینے کے بعد کے سی آر نے میڈیا کے ساتھ بات کی۔
میڈیا کو مخاطب کرتے ہوئے اگر لاک ڈاؤن نے کیا جاتا تو حالات اور خوفناک ہوتے، ہمارے ہاتھ میں ایک واحد ہتھیار ہے سوشل ڈسٹنسنگ یعنی کہ معاشرتی فاصلہ ، انہوں نے ریاست کی عوام کو لاک ڈاؤن میں تعاون کرنے کے لیے شکریہ کیا۔ وزیراعلی کے سی آر نے آگے کہا کہ تلنگانہ میں 20ہزار لوگ یا تو گھر پر کورنٹائن میں ہے یا حکومت کی طرف سے کورنٹائن سنٹرمیں نگرانی میں رکھے گئے ہیں۔

کے سی آر نے کہا کہ کورونا وائرس کے پھیلنے کو روکنے کا ایک واحد طریقہ سوشل ڈسٹینسنگ اور صفائی بنائے رکھنا ہے ۔ انہوں نے 59 مثبت کیس میں سے ایک ، ٹھیک ہوگیا اور ہاسپٹل سے اسے چھٹی بھی دے دی گئی۔
کے سی آر نے ریاست کے لوگوں سے اپیل کی کہ وہ خود نظم و ضبط کو فالو کریں اور یہ سوچنا چھوڑ دیں کہ ہمیں کچھ نہیں ہوسکتا۔ لوگوں کا ایسا سوچنا انکے ساتھ ہی انکے خاندان وہ پورے سماج کے لیے خوفناک ہوسکتا ہے۔ ایسا سوچنا چھوڑکر وہ اپنی ذمہ داری نبھائیں اور گھر میں رہے۔