دیگر ریاستوں سے آنے والے مزدورں کو 12 کلو چاول اور 500 روپے: کے سی آر

تلنگانہ چیف منسٹر کے چندر شیکھر راؤ

حیدرآباد،30مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) وزیراعلی کے چندر شیکھر راؤ نے دیگر ریاستوں کے مزدوروں کو 12 کلو چاول اور 500 روپے دینے کا اعلان کیا ہے۔ ساتھ ہی جو بیرون ریاست کے مزدور جہاں پر ہے وہیں پر رہنے کی تجویز دی ہے۔ کے سی آر نے اتوار کو کوروناوائرس اور کسانوں کے مسائل کاجائزہ لیا۔ اسکے بعد رات کو پرگتی بھون میں میڈیا کو مخاطب کیا۔

انہوں نے کہا کہ ریاست میں بسے انکے ریاستوں کے رہائشی مزدور جانے کے بارے میں سوچ رہے ہیں۔ میری آپ سے گذارش ہے کہ آپ تلنگانہ میں جہاں پر بھی ہے وہیں پر رہے۔ تلنگانہ حکومت باہر سے آئے مزدوروں کو ریاست کی ترقی میں شراکت دار مانتی ہے۔

سی ایم نے آگے کہا کہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے تارکین وطن کو انکے کئی طرح کی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ اس بات کو مدنظر رکھتے ہوئے آپ کے لیے چاہے کتنی بھی رقم خرچ کرنی پڑی تو تلنگانہ حکومت کرنے کے لیے تیار ہے۔

کے سی آر نے ہندی میں بیرون ریاست کے مزدوروں کو مخاطب کرتے ہوئے کہا، آپ ہمارے بھائی اور بیٹے ہیں۔ میں آپ کو خاندان کا رکن مانتا ہوں۔ ریاستی حکومت آپ کو کھانا، رہائش اور دوا سمیت دیگر سہولت دینے کے لیے تیار ہے۔ اگر آپ کو کوئی مشکل ہو تو کلکٹر ، رہنما، پولیس یا کسی دیگر اہلکار سے مل کر آپ اپنا مسلہ بتا سکتے ہیں۔ حکومت آپ لوگوں کے مسائل کو حل کریں گی۔