دیشا پٹانی برتھ ڈے اسپیشل: 500 روپے لیکر ممبئی آئی تھی

فلمی ڈسک،13 جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) دیشا پٹانی کی گنتی بالی ووڈ کی باصلاحیت ، ہاٹ اور گلمیرس اداکاراؤں میں ہوتی ہے۔

دیشا کی تصویرسوشل میڈیا پر آتی رہتی ہے۔ وہ اپنی صحت پر کافی توجہ دیتی ہے۔

اور اکثر جم کے باہر دیکھی جاتیہے۔ آپ دیشا پٹانی کے بارے میں بہت کچھ جانتے ہیں۔

لیکن دیشا کے اس قصے کے بارے میں آپ کو معلومات کم ہی ہوگی۔

دیشا کے برتھے ڈے پر ہم آپ کو ایسے ہی دلچسپ کہانی کے بارے میں بتا رہے ہیں۔

چھیبس سال کی دیشا کی پیدائش 13 جون 1992 میں ہوا تھا۔

دیشا کی فیملی کی بات کریں تو والد ۔ والدہ کے علاوہ دیشا تین بھائی ۔ بہن ہیں۔ سب سے بڑی بہن کا نام ہے خوشبو، جو ہندوستانی فوج میں ہے۔

اسکے بعد ہے دیشا اور تیسرے نمبر ہے انکا بھائی ، جسکا نام سوریانش پٹانی ہے۔ ویسے دیشا اور خوشبو کے والد بھی پولیس میں ڈی ایس پی رینج کے آفسر ہیں۔

دیشا نے ایم ٹی وی بیٹس کے انٹرویو میں بچپن میں اپنی شرارت کا قصہ بتایا تھا۔

انہوں نے بتایا کہ جب میں چھوٹی تھی، نئے نئے ٹیلی فون آئے تھے۔ میں اور میری بہن ، ساتھ میں بیٹھ کر کچھ رینڈم نمبرس کو ڈائل کرتے تھے اور ہم صرف یہی کرتے تھے، ہائے، میں فلاں فلاں ماتا بات کررہی ہوں۔ اکثر کسی بھی بھگوان کا نام لیتے تھے۔ لیکن جو میں نے کیا وہ کسی کو نہیں کرنا چاہیئے۔

 

دیشا پٹانی نے بالی ووڈ میں ایم ایس دھونی ۔ دی انٹولڈ اسٹوری ۔ 2016 سے پاری شروع کی تھی۔

حالانکہ اس سے پہلے 2015 میں تلگو فلم لوفر، میں نظر آئی تھی۔

انکی یہ فلم سپر ہٹ رہی تھی۔ دیشا پٹانی کی 2017 میں جیکی چین کے ساتھ کونگ فو یوگا، میں بھی دیکھی تھی۔

یہ فلم ہندوستان اور چین کے اشتراک سے بنی تھی۔

 

دیشا نے بتایا کہ میں ممبئی صرف 500 روپے لیکر آئی تھی۔

میں کسی کو نہیں جانتی تھی۔ میرا کوئی فلمی بیک گراؤنڈ نہیں تھا۔

ایسے میں مجھے کام کے لیے در ۔ در بھٹکنا ہوتا تھا۔

میں آڈیشن دیتی، گھر آتی اور تھک کر سو جاتی، کبھی کبھار مجھے اس بات کی فکر ہوتی تھی کہ کام نہ ملا تو کرایہ کیسے دونگی۔

دیشا نے کہا کہ میں یہاں کئی سبق سیکھے ہیں۔

ایک فلم میں مجھے شروعاتی وقت پر کام ملنے کے بعد ریپلیس کردیا گیا۔

وہ کہتی ہے کہ ہر چیز کے پچھے کوئی نہ کوئی وجہ ہوتی ہے۔

میرے  ریجیکشن نے مجھے مضبوط کیا۔ مجھے اچھا کرنے کو متاثر کیا۔

دیشا سلمان کے ساتھ رادھے فلم میں نظر آنے والی ہے۔

سلمان خان اپنی فلم رادھے کی شوٹنگ جلد سے جلد ختم کرنے والے ہیں۔

سلمان اور دیشا پٹانی فلم کے لیے ایک اسپشیل گانے کی شوٹنگ کرنے والے ہیں۔ جولمبے وقت سے انتظار میں ہے۔

پربھو دیوا کے ہدایت میں بنی فلم رادھے ۔ یور موسٹ وانٹیڈ بھائی ، عید پر ریلیز ہونے والی تھی۔

لیکن کورونا وبا کی وجہ سے فلم ریلیز تو کیا، پوری بھی نہیں ہوپائی ہے۔

خیر، اب فلم پر دوبارہ تیزی سے کام شروع کیا جارہا ہے۔