فلموں میں جگہ پانے کے لیے رانی چیٹرجی نے اپنا نام بدلا

فلمی ڈسک،11ڈسمبر(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) رانی چیٹرجی بھوجپوری سینما کی بڑی اداکاراؤں میں شامل ہے- رانی کو بھوجپوری سینما کی سب سے مہنی اداکارہ بھی بتایا جاتا ہے- اسکے ساتھ ہی بھوجپوری سینما کی کوئین بتائی جاتی ہے- رانی نے لگاتار کئی ہٹ فلمیں دی ہے، اور تقریبا 300 فلموں میں کام کرچکی ہے-

رانی چیٹرجی کا اصلی نام مرزا شیخ ہے، فلموں میں انٹری کے وقت رانی کا نام مرزا شیخ سے رانی کردیا گیا- اسی طرح ایک بار صحافی نے رانی کے نام کے آگے چیٹرجی لگا دیا اور انہیں بنگالی بتایا گیا تو رانی نے بھی اپنا سرے عام رانی چیٹرجی لکھنا شروع کردیا- اداکاری کے علاوہ رانی ایک بہترین سنگر بھی ہے-

اپنی فلموں کے لیے رانی دو گانے بھی گا چکی ہے- رانی بھوجپوری سینما کی ایسی اداکارہ ہے جنکے نام سے بھی فلمیں چلتی ہے- رانی چیٹرجی نے 2004 میں فلم سسرا بڑا پیاسا والا سے اپنے بھوجپوری فلم میں اداکاری کیریئر کی شروعات کی- پہلی فلم رانی نے بھوجپوری سینما کے سپر اسٹار منوج تیواری کے ساتھ کام کیا تھا-

پہلی فلم کے لیے رانی کو کئی ایوارڈ ملے، رانی کو 2013 میں فلم ناگین کے لیے بیسٹ اداکارہ کا ایوارڈ ملا-

سال 2015 میں ماریشیس میں منعقد ایک فلم تقریب میں رانی کو بھوجپوری سینما کے سب سے زیادہ مقبول اداکارہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا، بتادیں کہ رانی کی پیدائش ممبئی میں ہے- ممبئی میں ہی رانی نے اپنی پڑھائی مکمل کی ہے-

بھوجپوری اداکارہ رانی چیٹرجی اپنی بولڈ اور سیکسی تصاویر کو لیکر ہمیشہ لائم لائٹ بٹورتی رہتی ہے- حال ہی میں انہو ںنے اپنا فوٹو شوٹ کرایا ہے، جس میں وہ کافی گلیمرس اور سیکسی نظر آرہی ہے-

بتادیں کہ رانی چیٹرجی ان دنوں اپنی اگلی فلم ‘لیڈی سنگھم’ کی شوٹنگ میں مصروف ہیں ، اور وہ جلد ہی بھوجپوری فلم ‘چھوٹکی ٹھاکرائن’ میں نظر آئیں گی۔ اس کے علاوہ وہ کچھ اور دلچسپ بھوجپوری فلموں جیسے رانی ویڈس راجا، قسم درگاہ کی، تیری مہربانیاں اور ہیرا پھیری میں نظر آنے والی ہے-