آسٹریلیائی اوپن: بیلنڈا بینسک اور کیرولینا پلسکووا تیسرے دور میں پہنچی

INDIAN WELLS, CALIFORNIA - MARCH 12: Belinda Bencic of Switzerland celebrates her win against Naomi Osaka of Japan during the BNP Paribas Open at the Indian Wells Tennis Garden on March 12, 2019 in Indian Wells, California. (Photo by Matthew Stockman/Getty Images)

میلبورن،23جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسپین کی گاربائن مگوروزا، سوئٹزرلینڈ کی بیلنڈا بینسک اور چک جمہوریہ کی کیرولینا پلسکووا یہاں جاری سال کے پہلے گرینڈ سلیم آسٹریلین اوپن کے ویمن سنگلز کیٹیگری کے تیسرے دور میں پہنچ گئی ہے، مگوروزا نے جمعرات کو کھیلے گئے اپنے دوسرے دور کے مقابلے میں آسٹریلیا کی آیلا توملیانوویچ کو 6-3، 3-6، 6-3 سے شکست دی۔ یہ میچ دو گھنٹے 21 منٹ چلا، دوسری طرف، ٹورنامنٹ کی دوسری سیڈ پلسکووا نے جرمنی کی لورا سيجموند کو سیدھے سیٹوں میں 6-3, 6-3 سے ہرایا- یہ میچ ایک گھنٹہ 26 منٹ چلا-

پلسکووا نے 12 مہینے پہلے 23 بار کی گرینڈ سلیم چیمپئین امریکہ کی سرینا ویلمز کو ہرا کر پہلی بار آسٹریلین اوپن کے سیمی فائنل میں جگہ بنائی تھی، میچ کے بعد پلسکووا نے کہا، مجھے نہیں لگتا کہ میں نے اپنا بہترین کھیل دیکھایا-