ماہرہ خان نے انسٹاگرام پر شیئر کی فوٹو

نئی دہلی،18اگسٹ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ماہرہ نے ٹیلی وژن پر بھرپور کامیابی حاصل کرنے کے بعد انہوں نے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھا۔

پاکستانی اداکارہ ماہرہ خان اپنی فلموں کے لیے خوب جانی جاتی ہے- ماہرہ نے ٹیلی وژن پر بھرپور کامیابی حاصل کرنے کے بعد انہوں نے فلمی دنیا میں بھی قدم رکھا۔

پاکستان کی مشہور اداکارہ ماہرہ خان کی پیدائش 21 ڈسمبر 1984 کو کراچی میں ہوئی تھی-

 

View this post on Instagram

 

Why do people tell me ‘you’re like a child’ as if it’s a bad thing?

A post shared by Mahira Khan (@mahirahkhan) on

انکے والد حفیظ خان دہلی میں پیدا ہوئے تھے- جو ملک کے بٹوارے کے بعد پاکستان چلے گئے تھے- ماہرہ 17 سال کی عمر میں ہائیر ایجوکیشن کے لیے امریکہ کے کیلیفورنیا چلی گئی- انہوں نے کیلیفورنیا کی یونیورسٹی میں انگلیش لٹریچر کرنے کے لیے ایڈمیشن لیا، لیکن ایک سال بعد ہی اداکارہ بننے کے لیے پڑھائی چھوڑی دی تھی-

اداکارہ ماہرہ نے 2006 میں ایک وی جے کے کی حیثیت سے اپنا کیریئر شروع کیا۔ انہوں نے اپنا اسکرین ڈیبیو عاطف اسلم کے ساتھ رومانس بول (2011) میں کیا۔

بتادیں کہ ماہرہ خان نے سال 2017 میں فلم ریس کے ذریعہ شاہ رخ خان کے ساتھ بالی ووڈ میں انٹری کی تھی-

بالی ووڈ ایکٹر شاہ رخ خان کے ساتھ فلم ریس سے انہوں نے ہندوستان میں بھی اپنی الگ پہچان بنائی- اداکارہ سوشل میڈیا پر بھی خوب ایکٹیو رہتی ہے- اکثر فوٹو اور ویڈیو شیئر کرکے ماہرہ فینس میڈیا پر بھی خوب ایکٹیو رہتی ہے- اکثر فوٹو اور ویڈیو شیئر کرکے ماہرہ خان فینس سے جڑی رہتی ہے- اس سے الگ حال ہی میں اداکارہ نے اپنی ایک تصویر سوشل میڈیا پر شیئر کی ہے- جس میں اداکارہ اپنی زبان چڑھاتی نظر آرہی ہے- اس تصویر میں ماہرہ وائٹ کلر کا آوٹ فٹ پہن کر بچی کی طرح زبان چڑھا رہی ہے-

اس تصویر میں ماہرہ کافی کیوٹ لگ رہی ہے- فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے ماہرہ نے کیپشن میں لکھا، لوگ مجھے ایسا کیوں کہتے ہیں کیا آپ ایک بچے کی طرح ہیں جیسے کہ یہ ایک بری بات ہے؟ ماہرہ خان کا یہ پوسٹ خوب وائرل ہورہا ہے اور لوگ اس پر اپنے ردعمل دے رہے ہیں-

فوٹو : ماہرہ کے انسٹاگرام سے لی گئی۔