Type to search

ٹی وی اور فلم

ایکٹر امجد خان کی بیٹی احلم خان

احلم خان

فلمی ڈسک، 26 مئی (ذرائع) اپنے وقت کے کئی مشہور ایکٹرس کے بیٹے اور بیٹیاں آج بالی ووڈ میں انٹری کررہے ہیں، تو کوئی گمنامی ہے، کئی اسٹار کڈز بالی ووڈ میں لانچ ہوچکے ہیں تو کئی اسٹار کڈز بالی ووڈ میں انٹری کے انتظار میں ہے- ہم بات کررہے ہیں فلم شعلے کے گبر سنگھ یعنی امجد خان کی بیٹی احلم خان ، کی-

سو جاؤ ورنہ گبر آجائے گا، جتنا مشہور یہ ڈائیلاگ ہے اس سے بھی ذیادہ گبر کا کردار ، جسے امجد خان نے نبھایا تھا- بے حد کم عمر میں اس اداکار نے دنیا کو الوداع کہے دیا-

فلم شعلے میں امجد خان نے زبردست کردار نبھایا تھا- آج بھی لوگ کی کو ڈرانے کے لیے گبر کا نام لیتے ہیں-

لیکن ہم آپ کو آج امجد خان کے بارے میں نہیں بتانے جارہے ہیں بلکہ ہم انکی خوبصورت بیٹی احلم خان کے بارے میں بات کریں گے-

احلم خان ، مرحوم اداکار امجد خان اور شیلا خان کی بیٹی ہیں، سال 2000 میں انہوں نے ممبئی یونیورسٹی میں انگریزی لیٹریچر میں ماسٹر سے گریجویشن کیا۔

اسکول کے دنوں میں ، وہ تھیٹر کی دنیا سے جڑی، اور کئی ڈراموں میں کام کیا-

مٹھی بائی کالج میں پڑھائی کے دوران انہوں نے آف انٹرکلیجیٹ ڈرامے کے بارے میں سنا تھا، لیکن تھیٹر سے ان کا جنون اس وقت شروع ہوا جب انہوں نے ممبئی یونیورسٹی میں کالج کی تعلیم حاصل کی۔

سال 2011 میں احلم نے تھیٹر آرٹسٹ ظفر کرنچی والا سے شادی کرلی۔ شادی کے بعد دونوں کے ویڈنگ رسپشن میں خاندان کے لوگ اور قریبی دوست ہی شامل ہوئے تھے-

اپنے 20 سال کے لمبے فلمی کیریئر میں 130 سے ذیادہ فلموں میں کام کرنے والے امجد خان کے بچوں کو لوگ کم ہی جانتے ہیں-

بتادیں کہ امجد خان کی پیدائش 12 نومبر 1940 کو پشاور میں ہوئی تھی اور وہ 27 جولائی 1992 کو ممبئی میں انتقال کرگئے- امجد خان کے تین بچے ہیں، دو بیٹے اور ایک بیٹی- بیٹی کا نام احلم خان ہے-

امجد خان کی بیٹی احلم خان کسی بالی ووڈ اداکارہ سے کم نہیں ہے- احلم کی خوبصورتی دیکھ آپ بھی ضرور کہیں گے کہ یہ فلموں میں کیوں نظر نہیں آتی- دراصل احلم بھی اپنے والد کی طرح اداکارہ ہے اور اداکاری سے انہیں والد کی طرح محبت ہے-

احلم خان بھی فلموں میں کام کرچکی ہے- ابھی وہ تھیٹر کے ذریعہ اداکاری سے جڑی ہوئی ہے-
وہ سال 2005 میں “ریفلیکشن” نام کی ایک فلم میں نظر آئی تھی-

ریفلیکشن ملیالی سپر اسٹار موہن لال کی شارٹ فلم تھی- بعد میں بھی احلم ، مارکند دیشپانڈے کی فلم میں کام کیا-

احلم ان دنوں بطور تھیٹر آرٹسٹ کام کررہی ہے- وہ آج کے دور میں بھی لائم لائٹ اور سوشل میڈیا سے دور ہے-

انسٹاگرام اور فیس بک دونوں پر ہی انکے اکاؤنٹس ہے، لیکن دونوں ہی پرائیوٹ ہے-