Type to search

ٹی وی اور فلم

بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن آرگن ڈونیٹ کریں گے

امیتابھ بچن آرگن ڈونیٹ

امیتابھ بچن ان دنوں کون بنے گا کروڑ پتی 12 سیزن کو ہوسٹ کررہے ہیں- دو دن پہلے ہی یہ شو شروع ہوا ہے-
بالی ووڈ کے اسٹار امیتابھ بچن اپنی اداکاری اور اپنے اسٹائل اور کون بنے گا کروڑ پتی کے لیے خوب جانے جاتے ہیں- اور سوشل میڈیا پر ہمیشہ ایکٹیو رہتے ہیں- انکے پوسٹ اکثر سرخیوں میں رہتے ہیں-

امیتابھ بچن نے پھر سے ایسا کچھ کیا ہے، جس سے سوشل میڈیا پر انکی خوب تعریف ہورہی ہے- انہوں نے اپنے آرگن ڈونیٹ (اعضاء کا عطیہ) کرنے کا اعلان کیا ہے- اس بات کی معلومات انہوں نے خود ٹیوٹ کردی ہے-

بگ بی نے اپنے ٹیوٹ میں لکھا، میں آرگن ڈونیٹ بنے کی قسم لے چکا ہوں- ٹیوٹ کے ساتھ امیتابھ بچن نے اپنی تصویر پوسٹ کی ہے- جس میں انہوں نے کوٹ پر ایک چھوٹا سا گرین کلر کا ربن لگا رکھا ہے- اپنے ٹیوٹ میں انہوں نے اسی طرف اشارہ کیا ہے-

امیتابھ بچن ملک میں قدرتی آفات ہو یا کوئی مشکل حالات ہر وقت آگے آکر تعاون دیتے ہیں۔