Type to search

ٹی وی اور فلم

امیتابھ بچن نے لاک ڈاؤن کو لیکر کیا ٹیوٹ

amitabh-bachchan

فلمی ڈسک،31مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مرکزی حکومت نے کنٹینمنٹ زون میں کورونا وائرس لاک ڈاؤن کو 30جون تک بڑھا دیا ہے۔ وہیں، لاک ڈاؤن کے پانچویں مرحلے کو حکومت نے آن لاک 1 کا نام دیا ہے۔ اب اس مرحلہ میں لوگوں کو دھیرے دھیرے کافی چھوٹ مل رہی ہے۔ وہیں، حال ہی میں بالی ووڈ کے شہنشاہ امیتابھ بچن نے لاک ڈاؤن کو لیکر اپنی رائے ٹیوٹ کے ذریعہ لوگوں کے سامنے کی ہے۔ بتادیں، ایکٹر امیتابھ بچن سوشل میڈیا پر کافی ایکٹیو رہتے ہیں اور اکثر شعر اور شاعری کے ذریعہ عوام تک اپنی بات پہنچاتے ہیں۔

 

وہیں، امیتابھ بچن نے لاک ڈاؤن کو لیکر ٹیوٹ کرتے ہوئے لکھا، اس لاک ڈاؤن کے بحران میں جتنا میں نے سیکھا، سمجھا، اور جانا، اتنا میں اپنے 78سال کی زندگی بھر میں نہ سیکھ سکھا، نہ سمجھ سکا اور نہ ہی جان سکا۔ اس سچائی کو اظہار کرنا، اسی سیکھ، سمجھ اور جاننے کا نتیجہ ہے، امیتابھ بچن کے اس ٹیوٹ پر لوگ خوب کمنٹ کررہے ہیں اور اپنے ردعمل دے رہے ہیں۔

ورک فرنٹ کی بات کریں تو امیتابھ بچن جلد ہی بالی ووڈ میں چار فلموں کے ذریعہ دھمال مچانے والے ہیں۔ ان فلموں میں چہرے، جھنڈ، برہمستر، اور گلابو ستابو شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like