Type to search

ٹی وی اور فلم

امیتابھ بچن اور جیا بچن کی 47 ویں شادی کی سالگرہ

فلمی ڈسک،3جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) امیتابھ بچن اور جیا بچن کی شادی کو 47 سال ہوچکے ہیں، دونوں کی جوڑی بالی ووڈ کی مثالی جوڑے میں سے ایک مانی جاتی ہے- انکی پہلی ملاقات سے لیکر شادی کا قصہ بھی دلچسپ ہے- امیتابھ بچن اور جیا بچن اپنی شادی کی سالگرہ منا رہے ہیں-

امیتابھ بچن نے جیا کو پہلی بار ایک میگزین کے کور پیج پر دیکھا تھا- میگزین پر جیا کو دیکھتے ہی امیتابھ بچن ان سے کافی متاثر ہوئے تھے- امیتابھ نے یہ بات خود سمی گریوال کے چیٹ شو بتائی تھی-

جیا بچن نے ہندی سینما میں رشی کیش مکھرجی کی فلم گڈی سے ڈیبیو کیا تھا- پہلے اس فلم میں جیا کے ساتھ امیتابھ کو کاسٹ کیا گیا تھا- بعد میں رشی کیش مکھرجی کو لگا کہ امیتابھ بچن فلم میں سکنڈری کردار میں نہیں سوٹ ہونگے اور انہیں فلم سے ہٹا دیا-

سال 1973 میں امیتابھ اور جیا کی ساتھ میں فلم ‘زنجیر’ آئی، اسی فلم کے دوران دونوں نے شادی کا فیصلہ لے لیا- امیتابھ بچن ا فلم کے بعد جیا کے ساتھ چھٹی منانے کے لیے بیرون ملک جانا چاہتے تھے لیکن ہری ونش رائے بچن نے صاف کہے دیا کہ اگر وہ جیا کے ساتھ چھٹیاں گذارنے چاہتے ہیں تو پہلے انہیں اس سے شادی کرنا ہوگی – اس کے بعد ایک بے حد سادی تقریب میں تین جون 1973 کو امیتابھ اور جیا کے بندھن میں بندھ گئے-

Tags:

You Might also Like