Type to search

ٹی وی اور فلم

ٹی وی اداکار جگیش مکتی کا انتقال

جگیش مکتی

ٹی وی ڈسک،11جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس لاک ڈاؤن کے دوران انٹرٹینمنٹ انڈسٹری سے بری خبریں آنے کا سلسلہ جاری ہے۔ اب خبر آرہی ہے کہ ٹی وی ایکٹر جگیش مکتی کا انتقال ہوگیا ہے۔ جگیش مکتی کا انتقال چہارشنبہ کا ہوا۔ بتایا جارہا ہے کہ جگیش کو ممبئی کے ایک ہاسپٹل میں شریک کروایا گیا تھا۔ جگیش کو سانس لینے میں تکلیف ہورہی تھی۔ جگیش کے انتقال سے ٹی وی انڈسٹری کے کئی ستارے صدمے میں ہے اور انہوں نے اسے لیکر افسوس جتایا ہے۔ جگیش مکتی امیتا کا امیت ، اور شری گنیش جیسے سیریل میں نظر آچکے تھے۔

 

ٹی وی ایکٹر جگیش کے انتقال پر تارک مہتا کا الٹا چشمہ میں ڈاکٹر ہاتھی کا کردار نبھانے والی اداکارہ امبیکا رنجنکر نے غم کا اظہار کیا اور اپنے انسٹاگرام پر لکھا ہے، وہ بہت ہی مہربان اور مدد کرنے والے انسان تھے۔ اور انکا سینس آف ہیومر بھی کمال کا تھا۔ بہت جلد چلے گئے۔ آپ کی روح کو سکون ملے۔ آپ ہمیشہ یاد آئیں گے۔ اس طرح جگیش کے انتقال سے ٹی وی انڈسٹری میں غم لی لہر دوڑ گئی۔