Type to search

ٹی وی اور فلم

امریکہ گوٹ ٹیلنٹ میں چھا گئے انڈین ڈانسرس، فائنل میں پہنچا وی ان بیٹ ایبل

فلمی ڈسک،13ستمبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) انڈین ڈانسرس کا جلوہ ان دنوں پوری دنیا پر اپنا جادو بکھیر رہا ہے۔ اب انڈین ڈانسرس کی دیوانوں کے لیے ایک بڑی خوشخبری سامنے آئی ہے۔ امریکہ گوٹ ٹیلنٹ میں شامل ممبئی کے ڈانس گروپ وی۔ان بیٹ ایبل اب فائنل کےمقابلے کے لیے تیار ہے۔
جی ہاں! ڈانس گروپ وی۔ انبیٹ ایبل کے ڈانسرس اپنی پھرتی اور زبردست ڈانس کی وجہ سے امریکہ گوٹ ٹیلنٹ کے ججوں کا دل جیت چکے ہیں۔ اس گروپ نے امریکہ گوٹ ٹیلنٹ کے فائنلس میں انٹری پا لی ہے۔

سیمی فائنل میں اس گروپ نے رنویر سنگھ اور ارجن کپور پر فلمائے گانے ’جشن عشق‘ پر پرفارم دے کر ججوں کو انسپائر کیا۔ اس زبردست ڈانس کو دیکھ کر شو کے ججوں سے اسٹانڈنگ اوویشن دیا۔ دو دن پہلے اپ لوڈ ہوئے اس ویڈیو کو اب تک 25 لاکھ سے زیادہ بار دیکھا جاچکا ہے۔ امریکہ گوٹ ٹیلنٹ نے اپنے آفیشل ٹیوٹر اکاؤنٹ سے اس خوشخبری کو شیئر کیا ہے۔ بتادیں کہ شو کا فائنل 16 ستمبر کوہوگا۔

Tags: