Type to search

اسپورٹس

کرکٹر امباتی رائیڈو نے کرکٹ سے لیا ریٹائرمنٹ، ورلڈ کپ میں نہیں ملی تھی جگہ

حیدرآباد/3جولائی(اردوپوسٹ) ورلڈ کپ 2019 میں دو ہندوستانیوں کے زخمی ہونے کے باوجود موقع نہیں ملنے پر امباتی رائیڈو نے بین الاقوامی کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کااعلان کردیا ہے۔

امباتی رائیڈو کو ورلڈ کپ سے پہلے ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے لیے ریزور کھلاڑی کے طور پر رکھا گیا تھا۔ شیکھر دھون کے ورلڈ کپ سے باہر ہونے کے بعد ہندوستانی ٹیم کے انتظامیہ نے رشبھ پنت کو منتخب کیا۔

آل راؤنڈر وجئے شنکر کو پیر کے انگھوٹے میں فیکچر کی وجہ سے ورلڈ کپ سے باہر نکالنے کے بعد مینک اگروال کو منتخب کیا گیا۔

33 سال کے امباتی رائیڈو نے ہندوستان کی طرف سے 55 ونڈے میں 47.05 کی اوسط سے 1694 رن بنائے ہے۔ جن میں انکے 3 سنچری اور 10 نصف سنچری شامل ہے۔

امباتی رائیڈو نے 6 ٹی 20 انٹرنیشنل میں بھی ٹیم انڈیا کی نمائندگی کی ہے۔ رائیڈو نے اپنا ونڈے ڈیبیو جولائی 2013 میں کیا تھا۔ ورلڈکپ کے لیے چوتھے مقام پر اپنی دعویداری مضبوط کرنے کے لیے رائیڈو فرسٹ کلاس کرکٹ سے پہلے ہی ریٹائرمنٹ لے چکے تھے۔ انہوں نے اب تک کوئی ٹیسٹ نہیں کھیلا ہے۔

بتادیں کہ آئیس لینڈ کرکٹ بورڈ نے رائیڈو کو اپنا ملک کی شہریت آفر کی ہے۔ اسکے ٹیوٹر اکاؤنٹ سے شہریت لینے کے پورے قواعد و ضوابط کی فہرست بھی ڈالی گئی ہے۔

Tags: