Type to search

بزنس

ایمیزون کی فروخت میں ہوا اضافہ، کورونا وبا کی وجہ سے بڑھے اخراجات کا سامنا

نیویارک،2مئی (ایجنسی) ای کامرس کمپنی ایمیزون کی فروخت سال کی پہلی سہ ماہی میں بڑھ گئی۔ کورونا وائرس بحران کے درمیان ذیادہ سے ذیادہ لوگوں کے گھر بیٹھے خریداری کرنے سے اسکی فروخت میں اضافہ درج کیا گیا۔ لیکن لاکھوں لوگوں کو گھر بیٹھے ڈیلیوری دینے سے اسکی لاگت بڑھ گئی ہے۔ اس وجہ سے اسکا جنوری ۔ مارچ سہ ماہی کا منافع 29فیصد کم ہوگیا۔ کمپنی کی انکم وال اسٹریٹ کے اندازے سے کم رہی۔

اس لیے جمعرات کو کمپنی کے شیئر میں قریب پانچ فیصد کی گراوٹ دیکھی گئی۔ جائزہ میں کمپنی کا خاصل منافع 2.54ارب ڈالر رہا۔ پچھلے سال اسی سہ ماہی میں یہ 3.56ارب ڈالر تھا۔ حالانکہ کمپنی کے بانی اور سی ای او جف بیزوس نے کہا کہ کمپنی ابھی اور ذیادہ خرچ کرئے گی۔ جف بیزوس نے کہا کہ کمپنی کے دوسری سہ ماہی (اپریل ۔ جون) میں قریب 4ڈالر یا اس سے تھوڑا ذیادہ کا اخراجات کرنے کی امید ہے۔

Tags:

You Might also Like