Type to search

ٹیکنالوجی

ایمیزون منی ٹی وی سرویس لانچ، فری میں دیکھے ویب سیریز اور شوز

ایمیزون منی ٹی وی

۔ کوئی دیگر ایپ انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں
۔ صرف اینڈرائیڈ صارفین کے لئے دستیاب
۔ ٹیک نیوز ، فوڈ ، فیشن ، بیوٹی کے ویڈیو بھی دستیاب


ٹیکنالوجی ڈسک،15 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام / ذرائع) ای۔کامرس کمپنی ایمیزون نے ہندوستان میں ایک منی ٹی وی نام کی نئی ویڈیو اسٹریمنگ سرویس کو لانچ کیا ہے۔ یہ سرویس صارفین کو ویب سیریز، کامیڈی شو، ٹیک نیوز، فوڈ، فیشن، بیوٹی سمیت کئی پروفیشنل کریٹیڈ اور کیوریٹڈ کنٹینٹ مہیا کرئے گی۔

 

یہ ایڈ۔سپورٹیڈ اسٹریمنگ سرویس ہے جو ایمیزون شاپنگ ایپ پر دستیاب ہے اور پوری طرح سے فری ہے۔

منی ٹی وی اسٹریمنگ پلیٹ فارم کے لانچ کے ساتھ ہی ایمیزون اب ہندوستان میں دو ویڈیو انٹرٹینمنٹ پلیٹ فارم آفر کررہا ہے۔

خاص بات یہ ہے کہ یہ سرویس پوری طرح سے فری ہے۔ لیکن کوئی فیس نہ دینے کی شرط میں صارفین کو اشتہار دیکھنے ہونگے۔ یہ سرویس ایمیزون شاپنگ ایپ کے اندر دستیاب ہے۔

منی ٹی وی اور ایمیزون پرائم میں فرق

بتادیں کہ ایمیزون پرائم اور منی ٹی وی دونوں ہی الگ الگ پلیٹ فارم ہے۔ کمپنی نے کہا کہ منی ٹی وی پوری طرح سے مفت ہے اور اسکے لیے الگ ایپ کی ضرورت نہیں ہے۔

پرائم ویڈیو کو پرائم سبسکرپشن کی ضرورت ہوتی ہے اور ایوارڈ یافتہ ایمیزون اوریجنل ، لیٹسٹ موی اور ٹی وی شو ، انگلیش اور 9 ہندوستانی زبانوں میں کلکشن مہیا کرتا ہے،

ناظرین پرائم ویڈیو کو ایپ پر رسائی کرسکتے ہیں یا اسے اپنے اسمارٹ ٹی وی پر اسٹریم کرسکتے ہیں۔

ایمیزون نے ایک بلاگ پوسٹ میں کہا، منی ٹی وی کے لانچ کے ساتھ اب گراہک ایمیزون ڈاٹ ان شاپنگ ایپ پر ہی لاکھوں پروڈکٹس کی خریداری ، ادائیگی اور انٹرٹینمنٹ ویڈیو دیکھنے کا مزہ لے سکیں گے۔

نئی ویڈیو اسٹریمنگ سرویس صرف اینڈروئیڈ صارفین کے لیے دستیاب ہے۔ آئی او ایس اور موبائل ویب ورژن بھی آنے والے مہینوں میں جاری کیے جائیں گے۔

اس میں ٹیک، فیشن اور بیوٹی پر مواد بھی دیکھنے کو ملے گا۔ سرویس میں ایک فوڈ سیکشن بھی ہے، جس میں کبیتا کچن، کوک وتھ نشا اور گوببل کے ویڈیو شامل ہے۔

ای کامرس کمپنی نے یہ بھی کہا ہے کہ صارفین کچھ ٹیک ماہرین سے لیٹسٹ پروڈکٹس کے بارے میں جان پائیں گے۔

اسی طرح لیٹسٹ ٹرینڈ کے بارے میں فیشن اور بیوٹی ماہرین جیسے ، سیجل کمار، مالویکا سیتلانی، جویتا جارج، پرینا چھابڑا اور شوشکتی ناظرین کو معلومات دیں گے۔

ایمیزون کا دعوی ہے کہ آنے والے ہفتوں میں اس میں کئی اور نئے اور خصوصی ویڈیو جوڑے جائیں گے۔

ایمیزون منی ٹی وی کو کیسے دیکھے
ایمیزون منی ٹی وی کا استعمال کرنے کے لیے، آپ کو بس اپنے اینڈروئیڈ فون پر ایمیزون ایپ کھولنا ہے۔

نئی سرویس کا استعمال کرنے کے لیے کوئی الگ آپشن نہیں ہے۔ ایک بار جب آپ ایمیزون ایپ کھولتے ہیں ، تو آپ کو منی ٹی وی تک پہچنے کے لیے بس تھوڑا نیچے اسکرول کرنا ہوگا۔

ایک بار جب آپ اسے دیکھ لیتے ہیں، تو منی ٹی وی پر ٹیپ کریں، ٹیپ کرنے پر یہ آپ کو نئے سیکشن لے جائے گا۔ جس میں مفت ویب سیریز اور دیگر مواد شامل ہے۔

Tags:

You Might also Like