Type to search

بزنس

ایمیزون ، فیما اور ایف ڈی آئی پالیسیوں کی خلاف ورزی کا قصوروار: کیٹ

نئی دلی۔ 22، دسمبر(پریس نوٹ) کنفیڈریشن آف آل انڈیا ٹریڈرز (سی اے آئی ٹی) نے دہلی ہائی کورٹ کے اس حکم کا خیر مقدم کیا ہے جس میں کورٹ نے فارن ایکسچینج منیجمنٹ ایکٹ ( فیما) کی خلاف ورزی کیلئے امیزون کو ذمہ دار ٹھہرایا تھا۔ سوموار کو اس فیصلے میں کورٹ نے پہلی نظر میں ایمیزون کو سرکار کی ایف ڈی آئی پالیسیوں کی گنجائشات کی خلاف ورزی معاملے میں بھی ذمہ دار مانا تھا۔

سی اے آئی ٹی کے جنرل سکریٹری پروین کھنڈیلوال نے کہا ’’ یہ فیصلہ سی اے آئی ٹی کے رخ کی تصدیق کرتا ہے۔ ہمارا طویل عرصے سے ماننا ہے کہ امیزون سرکار کی ایف ڈی آئی پالیسی کی کھلے عام خلاف ورزی کررہا ہے۔ امیزون اپنے فائدے کیلئے قانون کا توڑ مروڑ کررہا ہے۔ انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ اور دیگر آئینی حکام کو فوراً قدم اٹھانے چاہئے تاکہ قوانین کے غلط استعمال کو روکا جاسکے۔‘‘

کھنڈیلوال نے کہا کہ ای ۔ کامرس کے ذریعہ سے بھارت کے رٹیل بزنس کو کنٹرول کرنے اور اس پر حاوی ہونے کیلئے امیزون جو جوڑ توڑ، زبردستی، من مانی اور تانا شاہی پالیسیاں اپنا رہا ہے وہ اب ختم ہونی چاہئے۔

ایمیزون نے منمانے طریقے سے فیوچر کوپن لمیٹڈ پرغلبہ جماکر فیوچر رٹیل کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور وہ بھی بغیر کسی سرکاری منظوری کے، فقدان میں ۔ کاروباری تنظیم کے مطابق یہ فیما اور ایف ڈی آئی ضابطوں کے خلاف ہے۔

حال ہی میں سی اے آئی ٹی نے فیوچر گروپ اور امیزون کے سودے کی وزارت تجارت ، وزیر خزانہ ، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ ، سیبی اور آر بی آئی سے شکایت کی تھی۔ امیزون پر کارروائی کی مانگ کرتے ہوئے سی اے آئی ٹی نے شکایت کے ساتھ کئی ثبوت اور دستاویز بھی متعلقہ حکام کو سونپے تھے۔

سوموار کو دلی ہائی کورٹ نے مانا کہ ریلائنس کو سودے کی منظوری دینے والا ایف آر ایل بورڈ ریزولیوشن جائز ہے اور پہلی نظر میں قانونی گنجائشات کے عین مطابق ہے۔ امیزون نے اسے ناجائز قرار دیا تھا۔ 132 صفحات کے اپنے آرڈر میں ہائی کورٹ نے یہ بھی کہا کہ امیزون نے فیما اور ایف ڈی آئی کے ضابطوں کی خلاف ورزی کی ہے۔ امیزون نے مختلف سمجھوتے کرکے “ایف آر ایل” پر کنٹرول کرنے کی کوشش کی جسے صحیح نہیں ٹھہرایا جاسکتا۔

ریلائنس انڈسٹریز کی سبسیڈیری کمپنی ریلائنس رٹیل وینچرز لمیٹڈ (آر آر ایل وی) نے اس سال اگست میں فیوچر گروپ کے رٹیل اینڈ ہول سیل بزنس اور لاجکسٹکس اینڈ ویئر ہاوسنگ بزنس کے ایکویژیشن کا اعلان کیا تھا۔ اس ڈیل کے بعد فیوچر گروپ کے 420 شہروں میں پھیلے ہوئے 1,800 سے زیادہ سٹورز تک ریلائنس کی پہنچ بن جاتی۔ یہ ڈیل 24713 کروڑ میں فائنل ہوئی تھی۔