Type to search

ٹی وی اور فلم

محل بنانے کی تیاری میں تلگو اسٹار اللو ارجن، انٹرنیشنل اسٹائل والے گھر میں ہنگی تمام سہولیات

فلمی ڈسک،24جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) گذشتہ سال ریلیز ہوئی کبیر سنگھ کی کافی بحث ہوئی جسکے بعد اللو ارجن بھی سرخیوں میں آگئے تھے، اسکی وجہ یہ تھی کہ شاہد کپور کی فلم تلگو فلم ارجن ریڈی کی ریمیک تھی اور اس میں لیڈ ایکٹر ارجن تھے، اب ایک بار پھر وہ بحث میں آگئے ہیں-

حالانکہ اس بار وجہ ارجن کی کوئی فلم نہیں بلکہ ایک عالیشان گھر ہے، دراصل میڈیا رپورٹس کی مانیں تو اسٹائلش اسٹار نے حیدرآباد میں ایک بڑا محل نما گھر بنانے کا فیصلہ لیا ہے-

بتایا جارہا ہے کہ جب سے اللو ارجن نے حیدرآباد کے ایک ریلیٹو کے محل جیسے گھر میں شوٹنگ کی ہے، تبھی سے وہ بڑا گھر بنانے کی سوچ رہے ہیں، ذرائع کا کہنا ہے کہ اللو ارجن نے اسکے لیے ایک آرکٹیکٹ سے بھی بات کی ہے- انکا یہ ڈریم ہاؤس انکے والد اور پروڈیوسر اللو اروند کی ہی سائٹ پر بنے گا-

Tags:

You Might also Like