Type to search

تعلیم اور ملازمت

علامہ اقبال کی یوم پیدائش: سٹی ایجوکیشن سوسائٹی کی طرف مشاعرہ اور سیمنار

اقبال کی پیدائش

حیدرآباد،9 اکتوبر(پریس نوٹ) سٹی ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام ایک پروگرام بہ عنوان یوم علامہ اقبال اردو گھر مغل پورہ میں منعقد ہوا، جسکی صدارت جناب پروفیسر مصطفے علی سروری صاحب نے کی اور مہمان خصوصی کی حیثیت سے جناب محمد سلیم فاروقی صاحب اور جناب الیاس طاہر صاحب اور جناب عبدالباسط ایڈوکیٹ ، محمد اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ، محمد اسد صاحب محمدعتیق صاحب ایڈوکیٹ، مجتبی حسین عابد، نے شرکت کی-

اور اس ادبی اجلاس کا آغاز جناب نصیر قاری کی نعت شریف سے کیا اور اس موقع پر جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ صدر سٹی ایجوکیشن سوسائٹی نے مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ علامہ کی پرورش جس انداز سے ہوئی اس کا واقعہ یہاں بتایا کہ علامہ کی والدہ اپنے بیٹے کی پرورش کے لیے وہ اپنے شوہر جو بینک ملازم تھے انکا پیسے استعمال نہیں کرتے ہوئے اپنے خرچہ سے ایک بکری خرید کر صرف اپنے بچہ (علامہ اقبال) کو صرف دودھ پیلا کر انکی پرورش کی اس بات سے یہ ثابت ہوتا ہے کہ حق ہلال کی کمی سے بچوں کی پرورش کی جانی چاہیئے، اور اس موقع پر جناب مصطفے علی سروری صاحب نے بھی مخاطب کیا اور کہا کہ اردو کی ترقی کے لیے شاعر آگے آئے اور موجودہ حالات کی بنا پر اپنے آپ کو نئی ٹکنالوجی سے آراستہ کرئیں اور جناب سلیم فاروقی جدہ نے بھی مخاط کیا اسکے علاوہ مشاعرہ کی صدارت جناب ڈاکٹر شکیل فاروقی صاحب کی اور سیدسمیع اللہ حسنی، یوسف ارش،باقرسہیل عظیم جہانگیر ، بشر خان اسمارٹ، میر عظمت علی، شکیل رزاق اسلوبی محمد ساجد، محمد واحد علی خان ایڈوکیٹ، جدت اسلوبی اور دوسروں نے شرکت کی-