علی گڑھ میں پرائیوٹ جیٹ جہاز حادثے کا شکار، سبھی 6 لوگ محفوظ

اترپردیش،27اگسٹ(اردوپوسٹ ڈاٹ کام) اترپردیش سے بڑی خبر ہے۔ علی گڑھ میں ایک نجی جیٹ جہاز حادثہ کا شکا ر ہوگیا۔
پولیس اسٹیشن گاندھی پارک علاقے میں یہ واقع ہوا۔ منگل صبح جہاز میں کپٹن کیشور، کیپٹن دیپک کےساتھ میکانیکل ٹیم کے رکن رام پرکاش گپتا ، پربھات ترویدی، آنند کمار اور کارتیک سوار ہوکر علی گڑھ آرہے تھے۔
جیسے ہی جہاز دھنی پور ہوائی اڈے کے اوپر آیا تو پائلٹ نے مرکزی رن وے کو اہم رن وے سمجھ کر لینڈنگ کی۔ اسی دوران جہاز ہائی ٹینشن پاور لائن میں الجھ گیا اور اس میں آگ لگ گئی۔
دھنی پور کی پٹی پر آیا ، پائلٹ نے اضافی رن وے کو اہم رن وے سمجھتے ہوئے لینڈنگ کی۔ اسی دوران طیارہ ہائی ٹینشن پاور لائن میں الجھ گیا اور آگ لگ گئی۔