Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ عالیہ بھٹ موسٹ انسپائرنگ ایشین ویمن ایوارڈ 2019 کے لئے نامزد

ممبئی،7ستمبر(ایجنسی) کرن جوہر کی فلم سے عالیہ بھٹ نے بالی ووڈ میں انٹری کی اور سب کو پتہ ہے کہ عالیہ انہیں اپنا سرپرست مانتی ہے-

بالی وڈ اداکارہ عالیہ بھٹ ’موسٹ انسپائرنگ ایشین وومین ایوارڈ 2019‘ کے لئے نامزد کی گئی ہیں۔ ای-پیپلس چوائس ایوارڈس 2019 کے نامزدگی فہرست کا اعلان ہو چکا ہے۔ عالیہ کے چاہنے والوں کے لیے یہ ایک اچھی خبر ہے۔بالی ووڈ اداکارہ عالیہ بھٹ سمیت دیگر سات افراد کو موسٹ انسپائرنگ ایشین وومین ایوارڈ 2019 کے لئے نامزد کیا گیا ہے۔

عالیہ نے اسٹوڈنٹ آف دی ایئر میں بہترین رول نبھایا اور ایک کے بعد ایک بالی ووڈ میں اپنے زبردست ایکٹنگ سے بالی ووڈ میں قدم جمانے میں کامیاب رہی-

عالیہ واحد ہندستانی ہیں جنہیں اس زمرہ میں نامزد کیا گیا ہے۔ اس زمرے کے لئے آن لائن ووٹنگ 18 اکتوبر تک چلے گی۔ فاتح کا اعلان 10 نومبر کو کیا جائے گا۔ عالیہ بھٹ ان دنوں اپنے والد مہیش بھٹ کی ہدایت میں بن رہی فلم’سڑک 2‘ اور ایان مکھرجی کی فلم ’برہماستر‘ میں کام کر رہی ہیں۔

Tags:

You Might also Like