Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم گلٹی کی اسکریننگ پر عالیہ کا پرپل لک

فلمی ڈسک،5مارچ(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کی سب سے ٹیلنٹیٹ اداکاراؤں میں سے ایک عالیہ بھٹ ہمیشہ سے اپنے اسٹائل سے لوگوں کی توجہ اپنی طرف راغب کرتی ہے۔ چہارشنبہ کی شام عالیہ بھٹ نیٹ فلکس کی فلم گلٹی کی اسکریننگ میں پہنچی تھی جہاں انکا پرپل لک بحث میں رہا ہے۔ اداکارہ عالیہ بھٹ نےحال ہی میں اپنے انسٹاگرام اکاؤنٹ سے کچھ تصویریں شیئر کی ہے جن میں وہ بے خوبصورت نظر آرہی ہے۔ ان تصویروں کے ساتھ عالیہ لکھتی ہے آج سب سے بہترین دن ہے، میں اپنی بیسٹ فرینڈ کی پہلی فلم کی اسکریننگ کو اپنے بیسٹ فرینڈ کی طرف سے ڈیزائن کی ہوئی ڈریس پہنے ہوئے کررہی ہوں، آج واقعی بہترین دن ہے۔

عالیہ کی بہترین فرینڈ آکانشا رنجن کپور نیٹ فلکس کی فلم گلٹی سے اپنا ایکٹینگ ڈیبیو کرنے جارہی ہے۔ اس فلم کی اسکریننگ چہارشنبہ کو ممبئی میں رکھی تھی اس خاص موقع پر عالیہ پرپل کلر کی شارٹ کارٹن ڈریس پہن کر پہنچی تھی۔ ڈریس کے ساتتھ عالیہ نے پرپل ہلیس پیئر کی ہوئی ہے۔

Tags:

You Might also Like