Type to search

ٹی وی اور فلم

‘اسٹوڈنٹ آف ڈائر ایئر 3’ میں نظر آئیں گی عالیہ فرنیچر والا

فلمی ڈسک،1فبروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) پوجا بیدی کی بیٹی عالیہ فرنیچر والا جوانی جانیمن سے ڈیبیو کرنے کے ساتھ گلیمر کی دنیا میں چھا چکی ہے۔ فلم میں سیف علی خان اور تبو لیڈ رول میں نظر آرہے ہیں۔ فلم ریلیز ہوچکی ہے۔

فلم کو ناظرین اور کریٹکس سے مکس ریوز ملے ہیں۔ لیکن عالیہ کے پرفارمینس کی تعریف ہر کوئی کررہا ہے۔ اپنی ڈیبیو فلم سے ہی عالیہ نے فلمی دنیا اور فینس سب کو متاثر کردیا ہے۔ ایسا ہونے کے ساتھ کئی ڈائریکٹرس کی نظریں عالیہ پر لگی ہوئی ہے۔ فلم فیئر کی رپورٹ کی مانیں تو ذرائع نے بتایا کہ عالیہ اسٹوڈنٹ آف دی ایئر کی فرنچائزی میں نظر آئیں گی۔ فلم کی شوٹنگ گرمیوں میں بینکاک میں ہوگی۔ بتادیں کہ عالیہ کی فلم جوانی جانیمن والد ۔ بیٹی کے رشتے پر مبنی ہے۔ فلم کو نتین ککڑ نے ڈائریکٹ کیا ہے۔

Tags:

You Might also Like