Type to search

فیشن

بولڈ اورینج ڈریس میں نظر آئی عالیہ فرنیچر والا

عالیہ اورینج

فیشن ڈسک،9 فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) عالیہ فرنیچر والا فلم جوانی جانیمن سے بالی ووڈ میں ڈیبیو کرچکی ہے۔ انکی ایکٹینگ کو ناظرین کو پسند کیا ہے۔ ویسے عالیہ فیشن سینس کی بھی کافی تعریف ہوتی ہے۔ پرموشنل ایونٹ سے لیکر دیگر جگہوں پر وہ اسٹائلش لک میں دیکھائی دیتی ہے۔ اس بار بھی انکا گلیمرس لک دیکھنے کو ملا ہے۔

عالیہ کو ممبئی کے اندھیری علاقے میں دیکھا گیا۔ اس دوران وہ اورینج کلر کی سیٹن ڈریس پہنی دیکھی۔ اس ڈریس کے فرنٹ میں پلنگنگ نیک لائن ڈیزائن تھی۔ جسے عالیہ نے اعتماد کے ساتھ کیری کیا۔ اورینج نی۔لینتھ (پیروں تک) ڈریس کا ڈیزائن بھی کافی یونیک نظر آرہا تھا۔ اسٹرٹ کٹ کی جگہ اسے نیچے سے شارپ ایج والا لک دیا گیا تھا۔ اس ڈیزائن کی وجہ سے عالیہ کے بیک پر بنے ٹیٹو بھی دیکھائی دے رہے تھے۔ جو اسٹائل سیگمنٹ میں ایڈیشن کی طرف تھے۔

عالیہ نے ڈریس کے ساتھ گولڈن ہائی ہیلس پہنی تھی۔ جو انکے اوور آل لک کو پرفیکٹ بنا رہی تھی۔ جیولری کے لیے عالیہ نے چھوٹی گولڈن ایئرینگس منتخب کی۔ وہیں بات کریں تو میک اپ کی تو عالیہ فرنیچر والا نے اپنے میک اپ کو کم رکھتے ہوئے لائٹ شیڈ لپسٹک اور آنکھوں پر لائٹ پنک آئی شیڈ استعمال کیا تھا۔ ویسے اسے پورے لک کی سب سے خاص بات عالیہ کی مسکراہٹ تھی جو انہوں نے میڈیا والوں کو دی تھی۔

Tags:

You Might also Like