Type to search

ٹی وی اور فلم

عالیہ فرنیچر والا نے بتایا سیف علی خان کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ

فلمی ڈسک،13مئی(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) فلم جوانی جانیمن سے بالی ووڈ کی دنیا میں قدم رکھنے والی عالیہ فرنیچر والا نے اپنی پہلی فلم سے ہی لوگوں کے دلوں میں جگہ بنالی ہے۔ ایکٹینگ کے ساتھ ساتھ انکا انداز بھی لوگوں کو کافی پسند آیا۔ عالیہ فرینچروالا نےاس فلم میں سیف علی خان اور فریدہ جلال کے ساتھ اہم رول ادا کیا۔ حال ہی میں اداکارہ نے ممبئی مرر کو دیئے انٹرویو میں پہلی فلم سے جڑے کچھ تجربے شیئر کیے۔ اسکے ساتھ ہی انہوں نے سیف علی خن کے ساتھ کام کرنے کا تجربہ بھی بتایا۔ عالیہ نے انٹرویو میں کہا کہ سیف انکے ساتھ کبھی بھی نیو کمر کی طرح پیش نہیں آئے۔

عالیہ فرینچروالا نے سیف علی خان کے ساتھ ساتھ جوانی جانیمن کی ٹیم کے ساتھ گذارے وقت کا بھی ذکر کیا۔ انہوں نے کہا، سیف تعریف کرنے سے بالکل بھی نہیں ڈرتے ہیں اور انہوں نے مجھے کبھی بھی نیوکمر کی طرح ٹریٹ نہیں کیا۔ جوانی جانیمن کی ٹیم میرا خاندان بن چکا تھا اور یہ میرے لیے ایک پرفیکٹ فلم تھی۔ اب میں کہی بھی جانے کے لیے تیار ہوں۔ عالیہ نے اپنے انٹرویو میں بتایا کہ انکی پرفارمینس کے لیے کسی نے بھی تنقید نہیں کی۔ یہاں تک کہ انہوں نے یوٹیوب پر ٹرولرس بھی چیک کیے۔ لیکن انکے رول کے بارے میں کسی نے کچھ نہیں کہا۔

عالیہ فرینچر والا نے میڈیا سے بات چیت کے دوران موسٹ میموریبل مومنٹ کے بارے میں بھی ذکر کیا۔ اداکارہ نے بتایا کہ لوگ کہے رہے تھے کہ وہ حاملہ پیٹ کے ساتھ کافی کیوٹ لگ رہی تھی اور انکے لیے سب سے یادگار لمحہ تھا۔ بتادیں کہ عالیہ فرنیچروالا نے اس فلم میں سیف علی خان کی بیٹی کا رول ادا کیا تھا۔ فلم کا کانسپٹ اور ایکٹینگ تو ناظرین کو بہت پسند آئی تھی۔ لیکن اسکے بعد بھی جوانی جانیمن پردے پر کچھ خاص کمال نہیں دیکھا پائی تھی۔

Tags:

You Might also Like