Type to search

Uncategorized

‘جوانی جانیمن: شوٹنگ کے پہلے دن کیا کیا، عالیہ فرنیچر والا کا خلاصہ

فلمی ڈسک،28جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سیف علی خان اور عالیہ فرنیچر والا کی فلم جوانی جانیمن کی خوب چرچہ ہے- بالی ووڈ میں نئی سنسنی کے طور پر عالیہ ابھری ہے اور انکے فینس انہیں پردے پر دیکھنے کے لیے بیتاب ہے- ان دنوں سب سے زیادہ بحث والی اداکاراؤں عالیہ بھی شامل ہے- جوانی جانیمن کا ٹریلر سامنے آنے کے بعد عالیہ کی اور بھی تعریف ہورہی ہے- اب عالیہ نے اس بات کا خلاصہ کیا ہے کہ اس فلم کی شوٹنگ کے پہلے دن سیٹ پر انہوں نے کیا-کیا کیا تھا-

عالیہ نے بتایا شوٹنگ کے پہلے دن قریب 7 صفحات کا ایک سین ہم نے (6 منٹ کا ایک شاٹ) بنا کسی کٹ کے پورا کیا- آپ ہماری محنت کو فلم میں بھی دیکھیں گے- نتین سر (فلم ڈائریکٹر ) نے کہا تھا کہ کوئی دباؤ نہیں ہے- بس کوشش کرو اور اسے کر دو- اگر بنا کٹ ایک شاٹ ہم ایک دو منٹ کے لیے بھی کرپائے تو ہمیں خوشی ہوگی- پہلے دن کی شوٹنگ کے دوران ہم نے یہ سیکھا کہ کس طرح سے فریم میں بنے رہنا ہے- کسی دوسرے ایکٹر کو کوور کیے بنا اور بنا کسی دباؤ کے کیسے ہم اپنا بہتر دے سکتے ہیں- میرے لیے بے حد ہی شاندار تجربہ رہا-

عالیہ نے آگے کہا نتین سر کے ہدایت کے بعد لگاتار 6 منٹ تک بنا کسی کٹ کے ہم نے شوٹ کیا- اسے دیکھ کر وہاں سیٹ پر تقریبا سبھی لوگ حیران تھے، عالیہ سیف کے ساتھ جوانی جانیمن کے ساتھ بڑے پردے پر اپنا کیریئر شروع کرنے جارہی ہے- یہ فلم 31 جنوری 2020 کو ریلیز ہونے والی ہے-

Tags:

You Might also Like