Type to search

ٹی وی اور فلم

الانکارتا سہائے کو پروڈیوسر نے بھیجے قابل اعتراض پیغام : اداکارہ نے چھوڑی فلم

اداکارہ الانکارتا سہائے

فلمی ڈسک، 28 جون (ذرائع) سال 2014 میں مس انڈیا ارتھ کا خطاب جیت چکی ماڈل اور اداکارہ الانکارتا سہائے اپنے بیباک انداز کے لیے جانی جاتی ہے-

حال ہی میں انہوں نے ایک بڑا خلاصہ کیا ہے- دراصل الانکارتا سہائے کو اپنے کیریئر میں خراب تجربہ کا سامنا کرنا پڑا ہے-

فلم نمستے انگلینڈ میں کام کرچکی اداکارہ الانکارتا سہائے کو فلم شوٹنگ کے دوران برے تجربے سے گذرنا پڑا-

پروڈیوسر نے انکے ساتھ بدتمیزی کی اور ان پر فحش تبصرے کیے جسکے بعد انہوں نے فلم چھوڑنے کا فیصلہ لیا-
الانکارتا سہائے پنجابی فلم پھوپڑ جی Fuffad Ji ، میں کام کررہی تھی جہاں انہیں اس طرح کے تجربے سے گذرنا پڑا- وہ فلم کا حصہ ہونا چاہتی تھی لیکن اس طرح کے حالات کو دیکھتے ہوئے انہوں نے فلم سے کنارا کرلیا-

ہندوستان ٹائمز سے بات چیت میں الانکارتا سہائے نے کہا کہ باقی ٹیم بہت اچھی تھی لیکن پروڈیوسرس میں سے ایک کا رویہ بہت ہی غیر پیشہ وارانہ ، غیر اخلاقی تھا، اس طرح میں پنجاب میں اپنی پہلی فلم نہیں کرسکی-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Alankrita Sahai (@ladykrita)

 

میں نے ابھی تک بہت سے پروڈیوسرس اور لوگوں کے ساتھ کام کیا ہے اور وہ سبھی بہت کمال کے رہے- اس سے پہلے مجھے اس طرح کے تجربے سے نہیں گذرنا پڑا-

الانکارتا سہائے (27 سالہ) بتاتی ہے کہ یہ سب تب شروع ہوا جب انکے درمیان پروفیشنل اختلافات ہونے لگے اور پھر ایک وقت ایسا آیا جب وہ پروڈیوسر کے ساتھ نہیں کام کرپارہی تھی کیونکہ اس نے اپنی حد پار کی تھی-

الانکارتا سہائے آگے کہتی ہے کہ زبانی طور پر بھی کسی کو اپنی حد پار نہیں کرنا چاہیئے، اگر آپ میرے بارے میں فحش اور غلط تبصرے کرتے ہیں تو میں اسے کیوں برداشت کرونگی؟ ایک خاتون ہونے کے ناطے میری عزت نفس میرے لیے سب کچھ ہے اور میں اسکی حفاظت کرونگی چاہے کچھ بھی ہو جائے-

اداکارہ نے مزید کہا ، ‘کوئی بھی میرے ساتھ اپنے پیسوں اور طاقت کا غلط استعمال نہیں کرسکتا ہے اور نہ ہی حد کو عبور کرسکتا ہے۔

ہم آپ کو بتادیں کہ اداکارہ بالی ووڈ کے نئے فنکاروں میں سے ایک ہے-

اسکے ساتھ انہوں نے امید جتائی کہ فلم چھوڑنے کے بعد پروڈیوسر کو سبق ملے گا، بتادیں کہ اداکارہ نے نیٹ فلکس کی فلم لو پر اسکوائر فٹ، سے ڈیبیو کیا تھا- فلم میں وکی کوشل اہم رول میں تھے-

اس سے قبل، انہوں نے متعدد میوزک ویڈیو کرکے کافی سرخیاں بٹوری تھی- انہوں نے سال 2016 میں میوزک الب آپ سے موسیقی، سے ڈیبیو کیا، کہتا ہے پل پل تم سے، سال 2019 میں کوکا، اور اللہ وے وتھ جسی گل میں کام کیا-

سال 2018 میں آنند تیواری کی ہدایت میں بنی فلم لو پر اسکوائر فٹ، میں انہوں نے راشی کھرانہ کا کردار نبھایا، یہ فلم نیٹ فلکس پر ریلیز ہوئی تھی اور یہ انکی ڈیبیو فلم رہی-

اسی سال انہوں نے ارجن کپور اور پرنیتی چوپڑا کی رومانٹک ڈرامہ فلم نمستے انگلینڈ میں علیشا کا کردار نبھایا- فلم کو وپول شاہ نے ڈائریکٹ کیا تھا-

الانکارتا سہائے کی پیدائش 14 اپریل 1994 کو دہلی میں ہوئی- انہوں نے اپنی تعلیم دہلی کے امریکن ایمبسی اسکول اور نوئیڈا کے کھیتن پبلک اسکول سے ہوئی- اور نئی دہلی کے گارگی کالج سے پڑھائی کی، انہوں نے گریجویشن کیا-

الانکارتا سہائے نے سال 2009 میں صرف 13 سال کی عمر میں مس نوئیڈا کا خطاب جیتا- وہ آئی اے ایس آفیسر بننا چاہتی تھی لیکن وہ ماڈلنگ کی لائن میں آگئی-

وہ ایک زبردست ڈانسر ہے اور ہالی ووڈ اکیڈمی سے بہترین ڈانسر کا خطاب جیتا-