Type to search

ٹی وی اور فلم

اکشے کمار کی فلم ’کھلاڑی‘ کے 28 سال مکمل

فلمی ڈسک،6جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اکشے کمار کی پہلی کھلاڑی کو 28 سال پورے ہوگئے ہیں- سال 1992 میں آئی اس فلم نے اکشے کمار کو بالی ووڈ کا کھلاڑی بنا دیا تھا- حالانکہ اس فلم کے لیے ڈائریکٹر عباس مستان کی پہلی پسند اکشے کمار نہیں تھے-

عباس مستان نے کھلاڑی فلم پہلے سلممان خان کے بھائی ارباز خان کو آفر کی تھی- دراصل ارباز خان اپنا ڈیبیو اپنے بھائی سہیل خان کے پروڈکشن ہاؤس میں بنی فلم رام سے کرنا چاہتے تھے- ایسے میں یہ رول اکشے کمار کی جھولی میں گرا –

اکشے کمار نے سال 1991 میں فلم سوگند سے ڈیبیو کیا تھا- حالانکہ یہ فلم باکس آفس پر فلاپ رہی تھی- وہیں کھلاڑی کے بعد اکشے کمار نے اس فرنچائیزی کی فلم جسے مسٹر اینڈ مسزز کھلاڑی ، کھلاڑی 420 میں کھلاڑی ، تو کھلاڑی میں اناڑی میں کام کیا-

 

اکشے کمار کے کیریئر کی سپر ہٹ فلم میں ’ کھلاڑی‘ 05 جون 1992 کو ریلیز ہوئی تھی۔ اس فلم کے ذریعے اکشے فلم انڈسٹری میں اپنی شناخت بنانے میں کامیاب ہوئے۔ فلم کھلاڑی کے 28 سال مکمل ہونے پر فلمسازعباس مستان نے ٹویٹر پر ایک تصویر شیئر کی ۔ قابل ذکربات یہ ہے کہ فلم ’کھلاڑی‘ میں اکشے کے علاوہ عائشہ جلکا، دیپک تجوری،پریم چوپڑہ نے بھی اہم کردار نبھائے تھے۔

Tags:

You Might also Like