Type to search

ٹی وی اور فلم

اکشے کمار کی ‘لکشمی بم’ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ہوگی ریلیز

فلمی ڈسک،29مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) کورونا وائرس لاک ڈاؤن کی وجہ سے پورا ہندوستان بند ہے ، وہیں سینما دنیا بھی اس لاک ڈاؤن کی وجہ سے سست پڑا ہوا ہے۔ کئی فلموں کی لانچ تاریخ آگے بڑھا دی گئی ہے۔ تو کئی فلمیں سینما گھروں کے بجائے او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جارہی ہے۔ اب حال ہی میں بالی ووڈ کے کھلاڑی یعنی اکشے کمار اور اداکارہ کیارا اڈوانی کی فلم لکشمی بم، او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز کی جارہی ہے۔ دراصل یہ فلم 22 مئی کو سینما گھروں میں ریلیز ہونے والی تھی۔ حالانکہ لاک ڈاؤن کی وجہ سے اب اسے آن لائن ریلیز کیا جائے گا۔

حال ہی میں اسکا خلاصہ ایک ذرائع نے کیا ہے۔ دراصل پنک ولا میں چپھی رپورٹ کے مطابق ایک ذرائع نے کہا کہ یہ صحیح ہے، اس فلم کا پریمیئر ہاٹ اسٹار پر کیا جائے گا۔ شروعات میں تھوڑی اختلاف رائے تھی۔ لیکن اب ہر کوئی متفق ہے، فلم حقیقت میں آن لائن ریلیز ہوگی۔ وہیں ذرائع نے یہ بھی خلاصہ کیا کہ آخر فلم کو لیکر اناؤنسمنٹ کیوں نہیں کیا گیا۔

انہوں نے اکشے کمار کی فلم لکشمی بم کو لیکر کہا، ٹیم کو کام پورا کرنے کے لیے ابھی ایک مہینے کی ضرورت ہے۔ تھوڑا سا کام بچا ہوا ہے اور سبھی لاک ڈاؤن ختم ہونے کا انتظار کررہے ہیں۔ تو اس لیے ایک مہینے سے پہلے وہ او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر ریلیز نہیں ہوگی۔ اس لیے ابھی تک ریلیز ڈیٹ طے نہیں کی گئی ہے۔ ذرائع نے بتایا کہ یہ فلم او ٹی ٹی پلیٹ فارم پر 125 کروڑ روپے میں فروخت ہوئی ہے۔

Tags:

You Might also Like