Type to search

ٹی وی اور فلم

اکشے کمار فوربس کی لسٹ میں شامل ہونے والے واحد ہندوستانی سیلبریٹی

اکشے کمار

فلمی ڈسک،5جون(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اکشے کمار بالی ووڈ کے ایسے سپر اسٹار ہیں جو ہر سال 5-4 فلمیں کرتے ہیں اور یہ سبھی فلمیں باکس آفس پر دھمال مچاتی ہیں- اکشے کمار نے پچھلے سال، کیسری، مشن منگل، ہاؤس فل 4 اور گڈ نیوز جیسی دھماکے دار فلمیں دی تھی اور انہوں نے باکس آفس پر اپنا جلوہ بھی دیکھایا تھا-

اب فوربس کی 2020 کی سب سے ذیدہ کمانے والے سیلبریٹی کی لسٹ بھی آگئی ہے- اس لسٹ میں اکشے کمار ایک واحد ہندوستانی سیلبریٹی ہیں جنہوں نے اپنی جگہ بنائی ہے- اس طرح اکشے کمار اس لسٹ میں 52 ویں نمبر پر ہے- اور ٹیکس سے پہلے کی انکی آمدنی 4.8 کرور ڈالر یعنی تقریبا 362 کرور روپے بتائی گئی ہے- اس لسٹ میں ہالی ووڈ اسٹار بریڈ پٹ اور ٹام کروز بھی انکے پچھے ہیں-

اکشے کمار نے فوربس کی اس لسٹ میں شامل ہونے پر کہا، میں صرف ایک کروڑ روپے کمانا چاہتا تھا- لیکن میں انسان ہوں، جب میں نے پہلی بار ایک کروڑ روپے کمائے تو سوچا کہ میں 100 کروڑ روپے بھی کما سکتا ہوں- ایمانداری سے بتاؤ تو اسکے بعد میں نے کبھی روکنے کے بارے میں نہیں سوچا، اس طرح اس لسٹ میں اکشے کمار ایک واحد ہندوستانی ہیں اور انکے لیے یہ کسی بڑی کامیابی سے کم نہیں ہے-

اکشے کمار بھی لاک ڈاؤن میں باقی لوگوں کی طرح خاندان کے ساتھ وقت گذار رہے ہیں- حالانکہ انہوں نے حال ہی میں ان لاک 1 کو لیکر ایک سرکاری اشتہار شوٹ کیا ہے- بتادیں کہ اکشے کمار کی آنے والی فلموں میں سوریا ونشی ، بول بچن، لکشمی بم شامل ہیں-

Tags:

You Might also Like