Type to search

ٹی وی اور فلم

اکشے کمار اب ٹرپل رول میں نظر آئیں گے، شیئر کی تصویر

فلمی ڈسک،14فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو کہے جانے والے کھلاڑی اکشے کمار پچھلے سال کی طرح اس سال بھی فلموں کی برسات کرنے والے ہیں- جہاں مارچ میں وہ سوریا ونشی میں نظر آئیں گے تو وہیں اسکے بعد وہ لکشمی بم اور پرتھیوراج میں بھی نظر آئیں گے- لیکن اس سے الگ اکشے کمار نے اپنے انسٹاگرام پر ایک تصویر ریلیز کی ہے- اس تصویر میں وہ تین الگ اوتار میں نظر آرہے ہیں- تصویر کے کیپشن میں انہوں نے بتایا ہے کہ بہت جلد ہی وہ اپنے فینس کے لیے ایک اور زبردست فلم اور تفریح لیکر آرہے ہیں- قیاس لگائے جارہے ہیں کہ یہ کوئی اشتہار سے جڑی فلم ہوسکتی ہے-

اکشے نے اس فوٹو کو شیئر کرتے ہوئے لکھا، ایک سے بھلے دو، دو سے بھلے تین- – – باپ رے باپ—، اکشے کمار ے اس کیپشن کو دیکھ کر اندازہ لگ رہا ہے کہ یہ انکی آنے والی فلم ہے- اسکے ساتھ ہی کیپشن سے یہ بھی اندازہ لگایا جارہا ہے کہ فلم کا نام باپ رے باپ، ہوگا- اکشے کمار کی یہ فوٹو سوشل میڈیا پر سب کی توجہ کھینچ رہی ہے-

Tags:

You Might also Like