Type to search

ٹی وی اور فلم

اکشے کمار اور نپور سنون کا میوزک ویڈیو فی الحال 2 ریلیز

فی الحال 2

فلمی ڈسک، 6 جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے مسٹر کھلاڑی اکشے کمار اور نپور سنون کا میوزک ویڈیو فی الحال 2 ریلیز ہوگیا،

سنگر بی پراک اپنی آواز سے مداحوں کے دلوں میں گھر بنا چکے ہیں۔ ایسے میں بی پراک نے اکشے کمار اور نپور سنون کے گانے فی الحال 2 کو فینس کے سامنے رکھا ہے۔

 

اکشے کمار سوشل میڈیا پر مسلسل چھائے رہتے ہیں۔ اکشے آنے والے وقت میں کئی بڑی فلموں میں نظر آنے والے ہیں۔ فی الحال اکشے اپنے لیٹسٹ میوزک ویڈیو فی الحال 2 کو لیکر سوشل میڈیا پر سرخیاں بٹور رہے ہیں۔

اکشے کمار کا نیا گانا فی الحال 2 ریلیز ہوگیا ہے، جو زبردست طریقے سے انٹرنیٹ پر دھوم مچا رہا ہے۔ کچھ وقت پہلے ہی انکا یہ گانا ریلیز ہوا ہے۔

 

 

اس گانے میں اکشے کمار اور نپور سینن کی زبردست مسٹری ناظرین کو خوب پسند آرہی ہے۔

گانے میں اکشے اور نپور کے علاوہ امی ورک بھی نظر آئیں گے جو ایک سنگر ہے-

اکشے کمار اور نپور سنون کا بی پراک کا گانا فی الحال سال 2019 میں ریلیز ہوا تھا۔ جس نے لوگوں کو خوب تفریح کیا تھا۔ جسکے بعد اس گانے کا دوسرا پارٹ فی الحال 2 بھی ریلیز ہوچکا ہے۔

بتادیں کہ گانے کے پہلے پارٹ، فی الحال کو سال 2019 میں ریلیز کیا گیا تھا،

اکشے اور نپور کے اس گانے کو یوٹیوب پر ریلیز کیا گیا ہے۔ اس گانے پر کچھ ہی وقت میں 4 لاکھ سے ذیادہ ویوز مل چکے ہیں۔

اس گانے میں دو محبت کرنے والوں کی کہانی دیکھائی گئی ہے۔ جنہیں کسی وجہ سے الگ ہونا پڑتا ہے۔ گانے میں دیکھایا گیا ہے کہ لڑکی کی شادی ہوجاتی ہے اور پھر بعد میں لڑکا پوچھتا ہے کہ کیا تم مجھ سے اب بھی محبت کرتی ہوں؟

گانے کو بی پراک نے گایا ہے اور اسکے بول جانی نے لکھے ہیں۔ گانے کو اروندر خیرا نے ڈائریکٹ کیا ہے- وہیں گانے کے ویڈیو میں اکشے اور نپور کا زبردست انداز فینس کا دل جیت رہا ہے۔

بتادیں کہ اکشے کمار نے کئی سپر ہٹ فلمیں دی ہے۔ فلموں کے ساتھ اب انکے میوزک ویڈیو بھی انٹرنیٹ پر چھائے ہوئے ہیں۔ وہیں اکشے کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو وہ جلد ہی رکشہ بندھن، بچن پانڈے، اور رام سیتو جیسی فلموں میں نظر آنے والے ہیں۔

کون ہے نپور سنون؟

انٹرنیٹ پر دستیاب معلومات کے مطابق نپور سنون کی پیدائش 15 ڈسمبر 1993 میں نئی دہلی میں ہوئی۔ انکے والد کا نام راہول سنون اور والدہ کا نام گیتا سنون ہے، انکی بڑی بہن کا نام کریتی سنون ہے جو بالی ووڈ اداکارہ ہے۔ نپور ایک سنگر ہے اور یوٹیوب کی سینسیشن ہے۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Nupur Sanon (@nupursanon)

 

وہ ایک تربیت یافہ سنگر ہے اور اپنی بڑی بہن کریتی سنون کی طرح ایکٹینگ کرنا چاہتی ہے۔ نپور ہندی ، انگریزی کے علاوہ جرمن زبان پر عبور رکھتی ہے۔

Tags:

You Might also Like