Type to search

ٹی وی اور فلم

اکشے کپور برتھ ڈے اسپیشل: اپنی ایکٹینگ سے بالی ووڈ میں نام کمایا

اکشے کپور

فلمی ڈسک،18 ستمبر (ارد پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ میں کئی نئے چہرے آئے اور چلے گئے کسی نے سپر ہٹ فلمیں دے کر انڈسٹری سے غائب ہوگئے تو کسی نے فلاپ فلموں سے شروعات کرکے انڈسٹری میں نام کمایا۔ آج ہم بات کررہے ہیں اکشے کپور کی جنہوں نے بالی ووڈ میں چند فلمیں کرکے نام کمایا۔ آج وہ اپنی سالگرہ منا رہے ہیں۔

اکشے کپور (سوپنیل گوہل) کی پیدائش 18 ستمبر 1980 کو ہندوستان میں ہوئی۔ وہ ایک اداکار ہیں۔ اکشے 6 ماہ کے تھے جب انکی ماں امریکہ چلی گئی۔ انہوں نے اپنا بچپن اور نوعمر عمر پیٹسگرو ، نیو جرسی میں گذاری اور تھیٹر اداکار کی حیثیت سے تربیت حاصل کی جو کچھ براڈ وے ڈراموں میں کام کیا۔ اسکے بعد انہوں نے بالی ووڈ میں قسمت آزمائی۔

اکشے کپور نے سال 2004 میں آئی رومانٹک کامیڈی فلم پاپ کارن کھاؤ مست ہو جاؤ میں کام کیا۔ اور انکی دوسری بالی ووڈ فلم الگ تھی جو سال 2006 میں آئی۔ جو امریکی فلم پاؤڈر کا ریمیک تھی۔

اکشے کپور نے ایک ایسے شخص کا کردار ادا کیا جس میں غیر معمولی صلاحیتوں تھی اور انکے پورے جسم پر بال نہیں تھے۔ مگر ان کی دونوں ہی فلمیں چل نہیں سکی۔ مگر انکی اداکاری کو نوٹس کیا گیا۔ اس فلم میں وہ دیا مرزا کے ساتھ نظر آئے۔

پاپ کارن کھاؤ مست ہوجاؤ جیسی رومانٹک کامیڈی فلم سے اپنے فلمی کیریئر کی شروعات کرنے والے اداکار اکشے کپور مدھیہ پردیش کے دموہ کی مقامی سنتھیا جیکب سے شادی کی۔ دونوں کافی وقت سے ایک دوسرے کو جانتے تھے۔

اکشے کپور نے بالی ووڈ کی کئی فلموں میں کام کیا جن میں پاپ کارن کھاؤ مست ہوجاؤ، اے بیوٹیفل مائینڈ۔۔آف اے گلیڈی ایٹر ، الاگ، سپرنگ بروک، مجھے رنگ دے، ایک: دی پاور آف ون، فاسٹ فاروڈ، کل کس نے دیکھا، تھری: لو،لائیس اینڈ بیتریال، اٹس راکینگ: درد ڈسکو، اور انیمی جیسی فلمیں شامل ہے۔