Type to search

ٹی وی اور فلم

بھوجپوری سنیما سے ‘گندگی’ کو ختم کرنے کے لئے لڑ رہی ہوں: اکشرا سنگھ

فلمی ڈسک،9فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بھوجپوری کی ٹاپ اداکارہ اکشرا سنگھ کا دعوی ہے کہ وہ فلموں سے فحاشی کو ختم کرنے کے لیے لگاتار لڑائی لڑ رہی ہے۔ اکشرا نے یہ بھی دعوی کیا کہ اس مشن میں وہ کافی حد تک کامیاب ہوئی ہے۔ اکشرا نے کہا کہ بنا فلمیں دیکھے کوئی بھی یہ الزام نہیں لگاسکتا کہ بھوجپوری سینما فحاشی ہے۔ انہوں نے کہا کہ یہاں اکشرا سنگھ جیسی اداکارائیں ہیں، جو کہ اسے ختم کرنے کی لڑائی لڑ رہی ہیں اور آگے بھی لڑتی رہیں گی۔

میڈیا سے بات چیت میں اکشرا نے کہا کہ وہ بہتر سینما کے لیے ہمیشہ ہی اپنی لڑائی جاری رکھیں گی۔ انہوں نے کہا ، کوئی بھی چیز ایک دن میں نہیں بدل جاتی۔ پر کوشش تو کرنا پڑتا ہے۔ ہم صرف الزام نہیں دے سکتے۔ الزام نہیں لگاسکتے۔ یہاں ایسے بھی لوگ ہیں، جنہوں نے آج تک بھوجپوری فلمیں نہیں دیکھی لیکن وہ بھی الزام لگائیں گے کہ بھوجپوری میں تو صرف فحاشی ہے۔ ارے بھائی پہلے فلم تو دیکھیںے۔

اکشرا مانتی ہے کہ بھوجپوری فلموں کو لیکر ہمیں سوچ بدلنے کی ضرورت ہے۔ انکا ماننا ہے کہ کئی ہدایتکار اور پروڈیوسر اچھی فلمیں بنا رہے ہیں لیکن سوچ کی وجہ ناظرین دیکھنے سے پہلے سے پہلے ہی مان لیتے ہیں کہ فلم میں تو گندی ہی ہوگی۔ یہی وجہ ہے کہ اچھے ناظرین نہیں مل رہے اور جو مل رہے ہیں کئی ہداتیکار انکے لیے اسی طرح کی فلم بنا رہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like