Type to search

ٹی وی اور فلم

بھوجپوری اداکارہ اکشرا سنگھ کا گانا، ایک لاکھ کا لہنگا نے مچا دیا ہنگامہ

اکشرا سنگھ

فلمی ڈسک، یکم اپریل(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک میں جاری لاک ڈاؤن کے درمیان آج بھوجپوری اداکارہ اور سنگر اکشرا سنگھ نے اپنے نئے گانے سے دھمال مچا دیا ہے۔ بھوجپوری سینما کی اداکارہ اکشرا سنگھ کا یہ گانا ہے۔ ایک لاکھ کا لہنگا، ہے۔ جسے سونی میوزک ریجینل نے اپنے یوٹیوب چینل سے ریلیز کیا ہے۔

اس گانے کو محض ایک گھنٹے میں ایک لاکھ وویوز مل چکے ہیں۔ اور ابھی تک دس لاکھ لوگ دیکھ چکے ہیں۔ گانے کے بول آر آر پنکج اور میوزک ونے ونائیک کا ہے۔ اکشرا نے کہا ایک لاکھ کا لہنگا چارٹ بسٹر ہونے والا ہے۔ انہوں نےکہا کہ مجھے اس گانے سے کافی امیدیں ہیں۔ اکشرانے کہا کہ یہ گانا ان سبھی لوگوں کا منورنجن کرے گا جو کورونا وائرس کے خلاف لاک ڈاؤن کے بعد سے گھر میں ہیں۔ اس بھوجپوری سپر ہٹ گانے کے ویڈیو میں استعمال لائٹ ایفکٹ بہت ہی کمال کے ہیں اور انہیں خوب پسند بھی کیا جارہا ہے۔

 

بھوجپوری گانا ایک لاکھ کا لہنگا کو خود اکشرا نے اپنی سریلی آواز میں گایا ہے۔ لمبے وقت بعد اکشرا نے دوسرے میوزک چینل کے لیے کوئی گانا گایا ہے۔ اس گانے کو لیکر اکشرا کی مانیں تو ایک لاکھ کا لہنگا چارٹ بسٹر ہونے والا ہے۔ اس گانے کی میکینگ بے حد الگ اور تازہ ترین ہے۔ اس لیے مجھے اس گانے سےکافی امیدیں ہیں۔

Tags:

You Might also Like