Type to search

ٹی وی اور فلم

ساؤتھ سپر اسٹار اکینینی ناگرجنا کی بیوی امالا اکینینی

امالا اکینینی

فلمی ڈسک، 13 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ساؤتھ فلموں کے سپر اسٹار کہے جانے والے اکینینی ناگرجنا کو کون نہیں جانتا، انہوں نے تیلگو فلم انڈسٹری میں خوب نام کمایا، ناگرجنا اپنی فلمی اور نجی زندگی کے لیے بحث میں رہتے ہیں-

اکینینی ناگرجن نے دو دو شادیاں کی، اکینینی ناگرجن نے پہلی شادی لکشمی دگوبتی سے کی اور دوسری شادی اداکارہ امالا اکینینی سے-

ناگرجن کی طرح ہی امالا بھی کافی مشہور اداکارہ ہے- بتادیں کہ 12 ستمبر کو امالا اکینینی اپنا برتھ ڈے مناتی ہے-

 

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Amala Akkineni (@akkineniamala)

امالا اکینینی نے سال 1986 میں تمل فلم میتھیلی اینائی کتھالی سے ایکٹینگ ڈیبیو کیا تھا- ڈیبیو والے سال ہی امالا کی 6 فلمیں ریلیز ہوئی تھی-

سال 1988 تک امالا اکینینی ہر سال 8-7 فلمیں دیتی رہی، جن میں سے کئی فلم ہٹ رہتے، 80 کے دہائی میں وہ تمل سینما کی لیڈینگ اداکارہ رہی اور کئی بلاک بسٹر فلمیں دی-

امالا اکینینی کی پیدائش 12 ستمبر 1968 کو کلکتہ میں ایک بنگالی گھرانے میں ہوئی- انکے والد بحریہ میں افسر تھے اور والدہ آئرش تھی-

امالا اکینینی ایک اداکارہ ہی نہیں بلکہ جانوروں کی فلاح و بہبود کی کارکن بھی ہے، امالا بلو کراس آف حیدرآباد، نام کے این جی او کی کو-فاؤنڈر ہے، جو جانوروں کے لیے کام کرتی ہے-

امالا ایک تربیت یافتہ بھرتناٹیم ڈانسر بھی ہے- وہ دنیا بھر میں کئی لائیو پرفارمینس دے چکی ہے-

امالا  نے سال 1992 میں اکینینی ناگرجنا سے شادی کرلی تھی، اس شادی سے دو سال پہلے ہی ناگرجن نے پہلی بیوی لکشمی سے طلاق لیا تھا-

ناگا چیتنیا ، ناگرجنا اور لکشمی کے بیٹے ہیں، وہیں اکھل اکینینی ، امالا اور ناگرجن کے بیٹے ہیں-

ناگارجن سے شادی کے بعد املا نے 1992 میں فلموں کو خیرباد کہہ دیا

ناگرجنا سے شادی کے بعد امالا نے سال 1992 میں فلموں کو الوداع کہے دیا تھا، لیکن 20 سال بعد انہوں نے سال 2012 میں آئی تیلگو فلم لائف از بیوٹیفل، سے واپسی کی-

امالا نے تامل سے لیکر تیلگو، کنڑ ، ملیالم اور ہندی زبان کی قریب 57 فلموں میں کام کیا-

بالی ووڈ میں وہ دیاوان (1988)، دوست (1989)، جرت، لسن…امایا، ہماری ادھوری کہانی (2015) اور کارواں (2018) جیسی فلمیں کرچکی ہے-

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *