Type to search

تعلیم اور ملازمت

ننھے منے بچے اجمل بن مقصود سلمہ نے محض 28 دنوں میں ناظرہ قرآن کریم ختم کیا

ناظرہ قرآن کریم

یوپی، 2 نومبر (ذرائع) جامعہ محمدیہ نصرۃالاسلام شنکر نگر بلرامپور یو پی کے شعبئہ پرائمری کے درجہ اطفال ب (یو کے جی) میں زیر تعلیم ایک ذہین و فطین ننھےمنے بچے محمد اجمل بن مقصود احمد سلمہ ساکن موضع شنکر نگر نے محض اٹھائیس (28) دنوں میں ناظرہ قرآن کریم ختم کیا. جس کی تصدیق براہ راست بچے سے قرآن مجید مختلف جگہ سے سنکر جناب قاری ریاض احمد صاحب. اور شعبئہ حفظ وتجويد کے استاذ جناب قاری محمد شارق عرفانی صاحب. اور جامعہ ھذا کے پرنسپل شیخ عبدالرشید سلفی صاحب نے کی.

اس چھوٹے سے بچے کی ذہانت و محنت سے خوش ہو کر پرنسپل صاحب نے جامعہ کی جانب سے ایک ہزار روپیئے نقد انعام دیئے اور اپنی جانب سے حافظی قرآن مجید کا ہدیہ پیش کیا. اور بچے کے والد جناب مقصود احمد کو مشورہ دیا کہ وہ اپنے اس نور نظر کو پہلے حافظ قرآن بنائیں پھر آگے کی تعلیم کی طرف توجہ دیں.

پرنسپل صاحب کے علاوہ جامعہ کے ناظم اعلیٰ محترم جناب عبداللہ صاحب. نائب ناظم جناب فیروز احمد صاحب. رکن جناب عبد العزیز صاحب. جناب صفی اللہ صاحب. جناب سیٹھ حبیب الرحمان صاحب اور دیگر کئی لوگوں نے نقد انعام دیئے.

اس کے علاوہ جامعہ کے شعبئہ نسواں سے اور گاؤں کی ایک مسجد نقد انعامات دیا گیا. قابل ذکر بات یہ ہے کہ بچہ ابھی دو ڈھائی سال کا ہی تھا کہ اس کی ماں اسے داغ مفارقت دے گئی تھیں.

اس تشجیعی پروگرام کے اختتام پر محترم پرنسپل عبدالرشید سلفی صاحب نے جملہ حاضرین اساتذہ کرام اور اراکین عہدیداران کا شکریہ ادا کیا خاص طور پر جناب حافط نظام الدین صاحب کی محنت کو بہت سراہا جو اس بچے کو بغیر اجرت ٹیوشن پڑھا رہے تھے.

سب نے اس بچے کے روشن مستقبل کی دعائیں کیں. یوں یہ پروگرام اپنے اختتام کو پہنچا.

Ayub Khan

Ayub Khan, MA (MCJ) MANUU, Managing Editor of Urdu Post, CEO of MAKS Media.

  • 1