Type to search

قومی

اجمل علی خاں سماجوادی پارٹی کی طلبہ ونگ کے قومی سیکرٹری مقرر

اجمل علی خاں سماجوادی

حیدرآباد ؍12جنوری؍ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی کے شعبہ ترسیل عامہ و صحافت کے پی ایچ ڈی سکالر اجمل علی خاں کو سماجوادی پارٹی کی طلبہ ونگ کا قومی سیکرٹری مقرر کیا گیا ہے۔

سماجوادی پارٹی کے قومی ترجمان راجندر چودھری کی طرف سے جاری ہونے والی ایک پریس ریلیز میں یہ اطلاع دی گئی ہے۔

پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ پارٹی کے قومی صدر اکھلیش یادو کی ہدایت پر پارٹی کی طلبہ ونگ کی قومی صدر نیہا یادو نے اجمل علی خاں کی بحیثیت قومی سیکریٹری تقرری عمل میں لائی ہے۔

اترپردیش کے ضلع غازی پور کے رہنے والے اجمل خاں ایک سیاسی گھرانے سے تعلق رکھتے ہیں اور ان کے والد حیدر علی خاں المعروف ٹائیگر کو سماجوادی پارٹی کی پچھلی حکومت میں ریاستی وزیر کا درجہ ملا تھا۔

اجمل علی خاں کی خود سیاست میں کافی دلچسپی ہے اور وہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی میں ہونے والی طلبہ سیاست میں خاصے سرگرم ہیں۔

انہوں نے یونیورسٹی میں پچھلے چند برسوں کے دوران ہونے والے طلبہ یونینز کے انتخابات میں ’کنگ میکر‘ کا کام کیا ہے۔ وہ آزاد یونائیٹڈ سٹوڈنٹس فیڈریشن یا اے یو ایس ایف کے بانی رکن ہیں۔ یہ تنظیم یونیورسٹی میں طلبہ کی فلاح و بہبود کے لیے سرگرم ہے۔

دریں اثنا اردو یونیورسٹی میں زیر تعلیم طلبہ نے اجمل علی خاں کی سماجوادی پارٹی کی طلبہ ونگ میں بحیثیت قومی سیکرٹری تقرری پر خوشی کا اظہار کیا ہے اور امید ظاہر کی ہے کہ موصوف مستقبل میں بھی طلبہ کے مسائل کی یکسوئی کا کام جاری رکھیں گے۔

Leave a Comment

Your email address will not be published. Required fields are marked *