Type to search

ٹی وی اور فلم

اجے دیوگن کی آنے والی فلم ‘بھوج: دی پرائڈ آف انڈیا’ ڈیجیٹل پلیٹ فارم پر ہوگی ریلیز؟

ajay-devgn-bhuj-the-pride-of-india

فلمی ڈسک،2جون (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک بھر میں کورونا وائرس کا بحران کم ہونے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ پوری دنیا میں اس وائرس سے متاثرہ لوگوں کی تعداد 60لاکھ کو پار کرچکی ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے فلم انڈسٹری بری طرح متاثر ہورہی ہے۔ اب تک بالی ووڈ انڈسٹری کو 1000 کروڑ سے ذیادہ کا نقصان ہوچکا ہے۔ اس وائرس کی وجہ سے سبھی فلموں کی شوٹنگ پر تالا لگا ہوا ہے اور جو فلمیں بن کر تیار ہوچکی ہیں۔ انہیں ریلیز بھی نہیں کیا جاسکتا ہے۔ کیونکہ ملک بھر کے سبھی سینما گھروں کو لاک ڈاؤن کی وجہ سے بند کیا گیا ہے۔ فلم سازوں نے اس نقصان کی بھرپائی کرنے کے لیے اپنی فلموں کو آن لائن ریلیز کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔

حالیہ رپورٹس کی مانیں تو اس سلسلہ میں اب اجے دیوگن کی مقبول فلم بھوج ۔دی پرائڈ آف انڈیا بھی شامل ہوتی دیکھائی دے رہی ہے۔ فلم سے جڑے ایک ذرائع نے میڈیا کو بتایا کہ فلم کی کچھ دن کی شوٹنگ ابھی باقی ہے-

فلم سازوں نے ڈیجیٹل پلیٹ فارم ہاٹ اسٹار پر اپنی فلم کو سیدھے ریلیز کرنے کے لیے بات کررہے ہیں۔ فلم کی ریلیز میں دیری کرنے سے اسکی پروڈکشن کاسٹ بڑھتی جائے گی۔ فلم ساز اس وقت اچھا سودا کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔اگر دونوں فریقوں کے درمیان بات بنتی ہے تو اس فلم کو آن لائن ریلیز کردیا جائے گا۔

گذشتہ دنوں ہی اجے دیوگن کی فلم بھوج دی پرائڈ آف انڈیا کی ریلیز ڈیٹ کو بدلا گیا تھا۔ میکرس پہلے اس فلم کو اگلے سال 26جنوری کے دن ریلیز کرنے کی سوچ رہے تھے۔

Tags:

You Might also Like