Type to search

ٹی وی اور فلم

اجے دیوگن نے شئیر کیا کاجول کی فلم ‘دیوی’ کا نیا پوسٹر

فلمی ڈسک،22فروری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ایکٹر اجے دیوگن نے اپنی اہلیہ کاجول کو لیکر خوشی ظاہر کی ہے- دراصل کاجول اپنے اگلے پراجکٹ کی تیاریوں میں مصروف ہے- وہ ایک شارٹ فلم میں نظر آنے والی ہے- جسکا نام دیوی ہے، حال ہی میں اسکا پوسٹر ریلیز کیا گیا ہے، جس میں نیہا دھوپیا، شروتی ہاسن اور کاجول سمیت کئی بالی ووڈ اداکارائیں شامل ہے-

کاجول کے بعد اجے دیوگن نے پوسٹر شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ خواتین کو بااختیار بنانا میرے لیے صر فایک اسٹیٹمنٹ (بیان) نہیں ہے، یہ زندگی جینے کا ایک طریقہ ہے، مجھے کاجول پر فخر ہے کہ وہ دیوی جیسی فلم کررہی ہے، یہ ایک حساس فلم ہے جو صحیح رخ کی طرف آپ کو لیکر جائے گی-

فلم کی بات کریں تو یہ ان نو خواتین کی کہانی پر مبنی ہے جو کہیں نہ کہیں سماج کے اندر خود کو دبا ہوا محسوس کرتی ہے- اس فلم کی ہدایت پرینکا بنرجی نے کی ہے، لکھا بھی انہوں نے ہی ہے، پروڈکشن ریان اسٹیفن اور نرنجن نے سنبھالا ہے-
کاجول اس سے پہلے شوہر اجے دیوگن کے ساتھ فلم تناجی میں نظر آئی تھی-

Tags:

You Might also Like