Type to search

ٹی وی اور فلم

اجے دیوگن نے کورونا وائرس پر بنایا ٹہرجا، گانا یوٹیوب پر ریلیز

ajay-devgn-thahar-ja song

فلمی ڈسک،25اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) ملک میں کورونا وائرس کی وجہ سے جہاں لاک ڈاؤن جاری ہے۔ وہیں حال ہی میں بالی ووڈ ایکٹر اجے دیوگن کا کورونا وائرس پر گانا ’ٹہر جا‘ ریلیز ہوا ہے۔ اس گانے کے ذریعہ ایکٹر اجے دیوگن لوگوں میں شعور بیداری پھیلانے کی کوشش کررہے ہیں۔

اور ساتھ ہی لوگوں کو اپنے گھروں میں رہنے کی صلاح دے رہے ہیں۔ بتادیں کہ فی الحال ایکٹر اجے دیوگن اپنے خاندان سمیت گھر میں بند ہیں اور لاک ڈاؤن پر عمل کررہے ہیں۔ ایسے میں اجے دیوگن کا یہ گانا لاگوں کو تفریح کرنے کے ساتھ ساتھ ان میں شعور بھی پھیلا رہا ہے۔

اجے دیوگن نے اپنے ٹہر جا، گانے کا ویڈیو شیئر کرتے ہوئے اپنے ٹیوٹر ہینڈل پر لکھا، روکیں اور دعا کریں، ہم اس طوفان کا ایک ساتھ سامنا کریں گے۔ محفوظ رہے، خوش رہے، اپنوں کے لیے، ٹہر جا۔ اجے دیوگن کا یہ گانا فینس کو کافی پسند آرہا ہے۔ اس گانے کو مہول ویاس نے اپنی آواز دی ہے۔ تو وہیں انیل ورما نے گانے کو لکھا ہے۔

Tags:

You Might also Like