Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم میدان کا پوسٹر جاری، اجے دیوگن کا فرسٹ لک آیا سامنے

فلمی ڈسک،30 جنوری(اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اجے دیوگن اسٹارر فلم میدان انکا فرسٹ لک سامنے آیا ہے، آج فلم میں اجے دیوگن کے کردار کا لک جاری ہوگیا، اس پوسٹر میں اجے فٹ بال کھیلتے ہوئے نظر آرہے ہیں، فم میں اجے فٹ بال کوچ کے رول میں نظر آئیں گے-

اجے دیوگن نے فلم کے پوسٹر کو اپنے انسٹاگرام پر شیئر کیا ہے، اجے نے اپنے لک کے دو پوسٹر فینس کے ساتھ شیئر کیے ہیں، فلم کے پہلے پوسٹر میں اجے فٹ بال کوچ سید عبدالرحیم کے لک میں دیکھائی دے رہے ہیں- اجے چھوٹے بال اور مونچھ میں کافی اچھے لگ رہے ہیں-

پوسٹر آپ دیکھ سکتے ہیں کہ اجے کے ساتھ فٹ بال ٹیم کے کھلاڑی کھڑے ہیں، کھلاڑی جس میدان می ںہے وہاں بارش ہورہی ہے اور سبھی کو مٹھی لگی ہوئی ہے، پوسٹر کے ساتھ اجے نے کیپشن میں لکھا ہے یہ کہانی ہے ہندوستانی فٹ بال کے گولڈن فیس کی طرف اسکے سب سے بڑے اور کامیاب کوچ کی-
وہیں دوسرے پوسٹر میں اجے دیوگن کا ہاتھ میں چھاتہ لیے اور کندھے پر پر بیگ لٹکائے ہوئے فٹ بال کھیلتے ہوئے دیکھائی دے رہے ہیں-

میدان کی ہدایت امیت رویندر ناتھ شرما کررہے ہیں، اس فلم کو بونی کپور پروڈیوس کررہے ہیں، یہ فلم اس سال 27 نومبر کو ریلیز ہوگی- اس فلم میں جنوبی ہند کی اداکارہ اور ماڈل پریامنی بھی نظر آئیں گی- پریامنی تامل، تیلگو، ملیالم، کنڑ کے علاوہ وہ ہندی فلم میں بھی اداکاری کر چکی ہیں-

Tags:

You Might also Like