Type to search

ٹی وی اور فلم

اجے دیوگن نے شروع کیا مشن دھاراوی، 700 خاندانوں کی کررہے ہیں مدد

فلمی ڈسک،28مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ کے کئی ستارے کورونا وائرس وبا کے اس بحران میں ضرورت مند لوگوں کی خوب مدد کررہے ہیں۔ سونو سود جہاں ممبئی میں مہاجر مزدوروں کو انکے گھر پہنچا رہے ہیں تو وہیں اجے دیوگن دھاراوی کی مدد کے لیے آگے ہیں۔ اس وقت ممبئی کا دھاراوی کوویڈ 19 کا مرکز بنا ہوا ہے۔ اجے دیوگن نے ٹیوٹ کرکے بتایا کہ وہ دھاراوی کی مدد کررہے ہیں اور، دیگر لوگوں سے بھی دھاراوی کے لیے آگے آنے کی اپیل کی ہے۔

اجے دیوگن نے دھاراوی میں کورونا وائرس وبا کو لیکر ٹیوٹ کیا ہے، دھاراوی کوویڈ 19 وبا کا مرکز بن چکا ہے۔ ایم سی جی ایم کے سپورٹ سے کئی لوگ اور این جی او یہاں کام کررہے ہیں اور ضرورت مند لوگوں تک راشن اور ہائی جین کٹس مہیا کرا رہے ہیں، ہم لوگ بھی اے ڈی ایف ایف کے ذریعہ 700 خاندانوں کی مدد کررہے ہیں۔ آپ لوگوں سے بھی عطیہ کرنے کی اپیل کرتے ہیں۔

بتادیں کہ ممبئی کورونا وائرس کی مار سے بری طرح سے متاثر ہے، اور دھاراوی میں بھی لگاتار کورونا متاثرین کی تعداد میں اضافہ ہوتا جارہا ہے۔ اسی کو دیکھتے ہوئے مختلف این جی او اور بالی ووڈ ایکٹر مدد کے لیے آگے آرہے ہیں۔

Tags:

You Might also Like