Type to search

ٹی وی اور فلم

اداکارہ جیوتیکا کی 25 سال بعد اجے دیوگن اور آر مادھون کی فلم سے واپسی

اداکارہ جیوتیکا

فلمی ڈسک، 16 مئی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اجے دیوگن نے اپنے فینس کے لیے فلم بھولا کے بعد اب ایک نئی فلم کے اعلان کا تحفہ دیا ہے- اجے دیوگن اب جلد ہی ساؤتھ سپر اسٹار اور  آر مادھون کے ساتھ نظر آنے والے ہیں-

 

وکاس بہل کی ہدایتکاری میں بننے والی سپر نیچرل تھریلرمیں اجے دیوگن ، آر مادھون کے ساتھ اداکارہ جیوتیکا نظر آئیں گی-

 

 

اداکارہ جیوتیکا 25 سال بعد ہندی سینما میں واپسی کررہی ہیں اور پہلی بار اجے دیوگن کے ساتھ اسکرین شیئر کرتی نظر آئیں گی-

 

 

اجے دیوگن، آر مادھاون اور جیوتھیکا اسٹارر فلم گجراتی فیمیلی – تفریحی فلم ‘وش’ کا ہندی ریمیک ہے۔ خاص بات یہ ہے کہ جیوتیکا نے ہی گجراتی فلم میں اہم کردار نبھایا تھا-

 

 

ساؤتھ فلموں کی خوبصورت اداکارہ اور تیلگو ایکٹر سوریا کی بیوی جیوتیکا سال 1998 میں اکشے کھنہ کے ساتھ ڈولی سجا کے رکھنا میں نظر آئی تھی، اسکے علاوہ بھی وہ کچھ ہندی فلموں میں نظر آئی- لیکن ساؤتھ میں انکا کیریئر کافی رفتار پکڑ گیا تھا جسکے بعد وہ لگاتار وہاں بڑے بجٹ کی فلموں میں کام کررہی ہے-

فلم کی شوٹنگ اس جون میں شروع ہوگی اور اسکی بڑے پیمانے پر شوٹنگ ممبئی، مسوری اور لندن میں کی جائے گی، فلموں کے بارے میں تفصیل پوشیدہ رکھی گئی ہے، فلم کو پروڈیوس اجے دیوگن ، کمار منگت پاٹھک اور ابھیشیک پاٹھک اور اجے دیوگن فلم اور پینوراما اسٹوڈیو کے بینر تلے کیا جائے گا، میکرس جلد ہی فلم کے بارے میں تفصیلات بتائیں گے-

 

 

 

بتادیں کہ جیوتیکا کی پیدائش 18 اکتوبر 1977 کو ممبئی میں ہوئی- ایک والد چندر سدہناہ پنجابی ہے اور فلم پروڈیوسر ہیں جبکہ والدہ سیما سدنہ ایک مہاراشٹرین ہیں-

 

 

 

 

جیوتیکا نے اپنی اداکاری کی شروعات ہندی فلم ڈولی سجا کے رکھنا سے کی تھی، فلم کو پریا درشنی نے ڈائریکٹ کیا تھا- اور فلم لیڈ ایکٹر اکشے کھنہ تھے۔

 

جیوتیکا نے تیلگو فلم انڈسٹری میں تیلگو فلم ٹیگور میں مرکزی خاتون کردار سے کیا جس میں انہوں نے چرنجیوی کی بیوی کا کردار ادا کیا۔