Type to search

ٹی وی اور فلم

اجے دیوگن کی فلم دریشم 2 کا پوسٹر جاری

فلمی ڈسک، 29 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 2015 میں ریلیز ہوئی اجے دیوگن کی سسپنس تھریلر فلم دریشم بے حد کامیاب فلم ثابت ہوئی تھی، فلم ناظرین کو اتنی پسند آئی کہ اسکے دوسرے حصہ کے لیے سبھی بے صبری سے انتظار کررہے تھے ایسے میں اجے دیوگن نے فلم دریشم 2 کی پہلی جھلک ناظرین کے سامنے رکھی-

 

اداکار اجے دیوگن کی آنے والی فلم دریشم 2 جلد ہی ریلیز کو تیار ہے، فلم کا ریکال ٹیزر 29 ستمبر کو ریلیز ہورہا ہے، اجے دیوگن نے اپنے ٹیوئٹر پر فلم کا ایک پوسٹر شیئر کرکے اسکی معلومات دی ہے، ساتھ ہی فلم کو لیکر ایک اشارہ بھی دیا ہے-

اجے اس ٹیوئٹ کے ذریعہ ناظرین کو 3-2 اکتوبر کی تاریخ یاد دلارہے ہیں- دلچسپ یہ ہے کہ اجے دیوگن کی یہ فلم رازوں سے بھرپور ہے اور اسی بات کو مدنظر میں رکھتے ہوئے بہت ہی ذمہ دار پوسٹر بھی ریلیز کیا گیا ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Tabu (@tabutiful)

 

فلم دریشم 2 کا ایک پوسٹر ٹیوئٹ کرتے ہوئے اجے دیوگن نے لکھا،2 اور 3 اکتوبر کو کیا ہوا تھا یاد ہے نہ؟ وجے سالگاؤنکر اپنے خاندان کے ساتھ واپس آگئے ہیں، ریکارل ٹیزر کل آرہا ہے، فلم کا پوسٹر بھی کافی زبردست نظر آرہا ہے-

نشی کانت کامت کی ہدایت میں بنی فلم دریشم میں اجے دیوگن کے ساتھ اداکارہ شریا سرن، تبو اور ایشیتا دتہ نظر آئی تھی- دریشیم 2 میں بھی تبو اور شریا سرن اجے کے ساتھ نظر آئیں گی، اسکے علاوہ اکشے کھنہ بھی فلم میں اہم کردار میں نظر آئیں گے- مانا جارہا ہے کہ 2 اکتوبر سے فلم کی پروموشن شروع ہوجائے گی-

 

فلم دریشم 2 اس سال 18 نومبر کو ریلیز ہونے جارہی ہے، اجے دیوگن کے فینس ابھی سے فلم کا انتظار کررہے ہیں- فلم کو اندر کمار نے ڈائریکٹ کیا ہے، اجے کے ساتھ فلم میں سدھارتھ ملہوترا اور راکل پریت سنگھ بھی ہوں گے-

Tags:

You Might also Like