Type to search

ٹی وی اور فلم

فلم رن وے 34 کا ٹریلر جاری، اجے دیوگن اور امیتابھ بچن اہم رول میں

فلمی ڈسک، 22 مارچ (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اسٹار امیتابھ بچن اور اجے دیوگن کی فلم رن وے 34 اس وقت خوب بحث میں ہے- اپنی اداکاری کے لیے مشہور اجے دیگون رن وے 34 میں آپکو ایکٹر، ہدایتکار اور پروڈیوسر کے طور پر نظر آئیں گے- اجے دیوگن کی یہ فلم اس عید پر ریلیز ہورہی ہے-

فلم رن وے 34 سچہ واقعات پر مبنی ایک کہانی ہے- رن وے 34 کی کہانی اہم طور پر کیپٹن وکرانت کھنہ کے ارد گرد گھومتی ہے-

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Ajay Devgn (@ajaydevgn)

 

فلم ‘رن وے 34’ کی کہانی جیٹ ایئرویز کی دوحہ کوچی فلائٹ کی ایک سچے واقع پر مبنی ہے- بتایا جاتا ہے کہ یہ واقع سال 2015 کا ہے- جس میں خراب موسم اور بہت ہی کم نظر آنے کے باوجود پائلٹ نے خطرہ مول لیتے ہوئے جہاز کو ایئرپورٹ پر لینڈ کرایا تھا-

 

اس طرح کی لینڈنگ کو بلائینڈ لینڈنگ کہتے ہیں، جس میں کچھ بھی ہوسکتا ہے- اس خطرناک لینڈنگ میں کئی مسافر کی جان داؤ پر لگی ہوئی تھی- اس فیصلے کی وجہ سے پائلٹ کے کیپٹن (اجے دیوگن) کو کافی مشکلوں کا سامنا کرنا پڑا اور انکی رینک کو کیپٹن سے کو-پائلٹ کردیا گیا تھا-

فلم میں وکرانت کا کردار اجے دیوگن نبھا رہے ہیں- جو پائلٹ کے رول میں ہے- فلم میں اجے دیوگن کی فلائٹ بین الاقوامی ایئرپورٹ سے ٹیک آف کرنے کے بعد خراب موسم میں طوفان میں پھنس جاتی ہے-

آسمان میں خراب موسم میں پھنسی فلائٹ میں اجے دیوگن کے ساتھ امیتابھ بچن بھی ہے، ٹریلر میں اجے دیوگن اپنی کو-پائلٹ کے ساتھ جہاز کو نکالنے کی جدوجہد میں دیکھ رہے ہیں-

فلم میں اجے دیوگن کی کو-پائلٹ کے طور پر راکل پریت سنگھ نظر آئیں گی- اس سے پہلے راکل پریت سنگھ ایسا کردار کبھی نہیں نبھایا-

فلم رن وے 34 ، 29 اپریل 2022 کو عید کے موقع پر ریلیز ہورہی ہے- یہ فلم اجے دیوگن کے اے ڈی ایف فلمز نے پروڈیوس کیا ہے- فلم کو کمار منگت پاٹھک ، وکرانت شرما ، سندیپ ہریش کیولانی ، ترلوک سنگھ جیٹھی، حسنین حسینی اور جئے کنوجیا نے مشترکہ طور پر پروڈیوس کیا ہے-

Tags:

You Might also Like