Type to search

ٹی وی اور فلم

گم ہے کسی کے پیار میں’ سیریل کی اداکارہ ایشوریا شرما

اداکارہ ایشوریا شرما

ٹی وی ڈسک، 4 ستمبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) اسٹار پلس پر نشر ہونے والے ٹی وی سیریل گم ہے کسی کے پیار میں” کی اداکارہ ایشوریا شرما ان دنوں اپنی تصویروں کی وجہ سے سرخیوں میں ہے-

گم ہے…..، شو میں لوگوں کو ویراٹ ، پاکھی اور سائی کا لو ٹرائنگل کافی پسند آرہا ہے- ان تینوں کی زندگی میں آئے طوفان کی وجہ سے ہی یہ سیریل ٹی آر پی کی فہرست میں ٹاپ 5 میں رہتا ہے-

شو میں پاکھی کا کردار نبھا رہی ایشوریا شرما کی ایکٹینگ کو لوگ کافی پسند کررہے ہیں-

 

اسٹار پلس پر نشر ہونے والے ٹی وی سیریل ‘گم ہے کسی کے پیار میں’ آنے والے دنوں میں کئی موڑ آنے والے ہیں اور اس دوران شو کی پیرلر لیڈ اداکارہ ایشوریا شرما نے سوشل میڈیا پر کئی تصاویر شیئر کی ہیں۔

ساڑی پہنے آنسو بہانے والی پاکھی اصل زندگی میں کافی بولڈ ہے-

پاکھی کے رول کو ایشوریا شرما نے بخوبی نبھایا ہے، یہی وجہ ہے کہ لوگ انہیں اتنا نا پسند کرنے لگے ہیں کہ انہیں اب سوشل میڈیا پر دھمکیاں ملنے لگی ہیں-

کئی لوگ انہیں اصل زندگی میں بھی پاکطی سمجھنے لگے ہیں- لیکن انکی دنیا ٹی وی دنیا سے کافی الگ ہے-
پاکھی کے کردار میں ایشوریا ہمیشہ ساڑی پہنے نظر آتی ہے، لیکن اصل زندگی میں وہ کسی بھی طرح کے آوٹ فٹ کو پہننے میں کمفرٹیبل رہتی ہے-

ایشوریا کی تصویروں کو دیکھ کر آپ کو احساس ہوجائے گا کہ وہ کتنی بنداس ہے-

شو میں ویراٹ کے پچھے بھاگنے والی پاکھی یعنی ایشوریا شرما اصل زندگی میں ویراٹ کو اپنے پچھے دوڑاتی ہے-
ویراٹ یعنی نیل بھٹ اور ایشوریا شرما جلد ہی شادی کے بندھن میں بندھنے والے ہیں- انکا روکا ہوچکا ہے اور سال کے آخر تک شادی کی امید کی جارہی ہے-

ایشوریا شرما کی پیدائش 8 ڈسمبر کو ہوئی- ایشوریا شرما اجین کی رہنے والی ہے- انہوں نے الیکٹرانکس اور کمیونیکیشن میں انجینئرنگ کی تعلیم حاصل کی ہے۔

ایشوریا کو بچپن سے ہی اداکارہ بننا چاہتی تھی۔ اپنی تعلیم مکمل کرنے کے بعد ایشوریہ ممبئی آگئی۔

انہیں اپنا پہلا بریک سال 2015 میں کلرس ٹی وی کے شو ‘کوڈ ریڈ’ میں ملا۔ اس کے بعد وہ سال 2020 میں ویب سیریز ‘مادھوری ٹاکیز’ میں نظر آئیں۔ اور اسکے علاوہ وہ میری درگا ، شو میں بھی نظر آئی-

اداکارہ ایشوریا شرما کے پسندیدہ ایکٹرس میں عرفان خان، رادھیکا آپٹے اور نواز الدین صدیقی ہیں-

ٹی وی شو کوڈ ریڈ کے بعد انہوں نے کئی شوز میں کام کیا جس میں سنکٹ موچن مہابلی ہنومان، سوریا پترا کرن ، اور جانباز سندباد شامل ہیں- سال 2017 میں ٹی وی سیریز میری درگا سے لائم لائٹ میں آئی، شو میں انہوں نے امریتا کا کردار نبھایا تھا-

سال 2019 میں ایشوریا نے لوک سبھا چینل پر نشر ہوئے تاریخی شو “سوراجیہ سنہیتا” میں کام کیا-

نیل بھٹ ٹی وی سیریل ‘گم ہے کس کے پیار میں’ میں آئی پی ایس افسر ویراٹ چوہان کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

تو وہاں ایشوریا شرما پترالیکا عرف پاکھی کے کردار میں نظر آرہی ہیں۔ شروعات میں ان دونوں کی لو اسٹوری سیریل میں دیکھائی گئی تھی لیکن بعد میں پاکھی کی شادی ویراٹ کے بڑے بھائی سمراٹ سے ہوجاتی ہے-