Type to search

Uncategorized

ایشوریہ رائے کی بھابھی شریما رائے کا ویڈیو وائرل

شریما رائے

وائرل ڈسک، 28 اپریل (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) بالی ووڈ اداکارہ ایشوریہ رائے بالی ووڈ کی ایک ایسی اداکارہ ہے جو اپنی خوبصورتی کے ساتھ ہی اپنی ایکٹینگ اور شاندار انداز کے لیے جانی جاتی ہے-

سوشل میڈیا پر لوگ ایشوریہ کو فالو کرنا پسند کرتے ہیں- بتادیں کہ ایشوریہ ہی نہیں انکا خاندان بھی اس خاص انداز کے لیے جانا جاتا ہے-

ہم بات کررہے ہیں ایشوریہ رائے کی بھابھی کی- حال ہی میں انکا ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہا ہے-

اس ویڈیو میں وہ کچن میں خوب ڈانس کرتے ہوئے کام کرتی دیکھائی دے رہی ہے-

ایشوریہ رائے کی بھابھی شریما رائے بھی کافی فٹ ہے، لوگ انکی خوبصورتی کی تعریف کرتے تھکتے نہیں ہے، بتادیں کہ شریما رائے بلاگر اور ماڈل بھی ہے- سوشل میڈیا پر کافی لوگ انہیں فالو کرتے ہیں-

 

اس ویڈیو میں وہ کالا چشمہ پہن کر کچن میں ڈانس کرتے ہوئے پیاز کاٹتے نظر آرہی ہے-

بتادیں کہ اس ویڈیو پر فینس کے خوب کمنٹس آرہے ہیں-

 

سابق مس ورلڈ ایشوریہ رائے کی بھابھی شریما خود بھی بیوٹی کوئین رہ چکی ہیں۔ شریما ایک ماڈل اور مسز انڈیا گلوب 2009 کی فاتح رہی ہیں۔ ایشوریا کے بھائی آدتیہ رائے سے شادی ہوئی-

 

شریما کی پیدائش منگلور میں ہوئی، اور پرورش فلاڈیلفیا، امریکہ میں ہوئی- رائے کے بھائی آدتیہ سے شادی کے بعد وہ باندرہ، ممبئی میں آباد ہوگئے-

شریما اور آدتیہ کے دو بیٹے ہیں، شیوانش رائے اور ویہان رائے جو اکثر شریما کے انسٹاگرام پوسٹس میں نمایاں ہوتے ہیں۔