Type to search

ٹی وی اور فلم

ایشوریا رائے کی ہالی ووڈ میں زبردست واپسی، انجلینا جولی کے ساتھ ٹریلر ریلیز

فلمی ڈسک،4اکتوبر(اردو پوسٹ ڈاٹ کام) والٹ ڈزنی پکچرز کی بے حد مشہور ملیفیسنٹ آف ایول : میسٹریس آف ایول کا ہندی ٹریلر ریلیز ہوگیا ہے۔ سب کو چونکاتے ہوئے اس ٹریلر میں ایشوریا رائے بچن اداکاری کرتے ہوئے نظر آرہی ہے۔ جبکہ مل فلم کی اہم اداکارہ انجیلینا جولی ہے۔ لیکن یہی فلم جب ہندی میں ریلیز کے لیے تیار ہوئی تو پروڈیوسر کمپنی نے نا صرف انجیلینا جولی کی آواز کو ایشوریا رائے بچن سے ڈب کرائی۔ بلکہ ٹریلر میں انجیلینا کے برعکس لاکر کھڑا کردیا۔

AishwaryaRaiBachchan joins the Disney Universe. She will lend her voice for Angelina Jolie’s character in Maleficent: Mistress Of Evil in Hindi!

Disney’s Maleficent: Mistress Of Evil releases in theaters on 18th October in India, in English and Hindi. pic.twitter.com/feTDLQNEf1

— Komal Nahta (@KomalNahta) October 1, 2019

ہالی ووڈ فلموں کے لیے امیتابھ بچن ، اجے دیوگن ،ورون دھون، رنویر سنگھ، پرینکا چوپڑا ، نانا پاٹیکر جیسے اداکاروں نے آوازیں دی ہے۔ لیکن ایسا پہلی بار ہوا جب ایک ہالی ووڈ فلم میں صرف آواز دینے والی ادکارہ کو ٹریلر میں باقاعدہ ویسے ہی ملبوسات میں ٹریلر میں دییکھایا بھی جائے۔
اسے ایشوریا کی ہالی ووڈ میں طاقتور پہنچ اور دخل کا نتیجہ بتایاجارہا ہے۔ یہ بھی کہا جارہا ہے کہ ہندوستان کی ٹاپ اداکارہ پرینکا چوپڑا، دیپیکا کے بعد اب ایشوریا بھی ہالی ووڈ میں کم بیک کرسکتی ہے۔ایشوریا نے چھوٹے رول کچھ ایک ہالی ووڈ فلموں میں نبھائے ہیں۔ لیکن اس بار وہ باقاعدہ بطور اہم رول اداکارہ کی آواز ہالی ووڈ فلم میں کام کررہی ہے۔

Tags:

You Might also Like