Type to search

فیشن

پیرس فیشن ویک 2021 میں ایشوریا رائے کا شاندار ریمپ واک

ایشوریا رائے پیرس فیشن

فیشن ڈسک، 5 اکتوبر (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) سال 1994 میں انہوں مس ورلڈ کا خطاب اپنے نام کرنے والی بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن پیرس فیشن ویک میں ریمپ واک کرکے سب کا دل جیت لیا-

جب ایشوریا رائے ریمپ واک پر اتری تو وہاں موجود ہر شخص اداکارہ کے لیے تالیاں بجاتے دیکھا۔ حال ہی میں ، 47 سالہ ایشوریہ رائے نے پیرس فیشن ویک 2021 میں حصہ لیا ، جس کے بعد اداکارہ کی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر دھوم مچا رہی ہیں۔

 

بالی ووڈ اداکارہ ایشوریا رائے بچن ایک بہترین اداکارہ کے ساتھ ماڈل بھی ہے- انکی خوبصورتی نے لوگوں کا دل جیت لیا-
ایشوریا نے فلم “اور پیار ہوگیا” سے اپنا فلمی سفر شروع کیا تھا- فی الحال ایشوریا سوشل میڈیا پر اپنی تصویروں سے دھوم مچا رہی ہے-

پیرس فیشن ویک میں ریمپ واک کرتی نظر آرہی ایشوریا رائے وائٹ گاؤن میں جلوے بکھرتے نظر آئی- کھلے بال اور نیوڈ میک اپ میں ایشوریا کا لک دیکھنے لائق ہے-

 

ایشوریا کے اس انداز نے سوشل میڈیا پر ہنگامہ برپا کردیا ہے- فلم ہم دل چکے صنم کی اداکارہ ایشوریا ہمیشہ سے ہی اپنے گلیمرس لک کو لیکر سرخیوں میں رہتی ہے-

پیرس فیشن ویک میں ایشوریا لیلی بختی، ہیلن میرن کے ساتھ پوز دیتی نظر آئی-

ایشوریا کے ورک فرنٹ کی بات کریں تو ان دنوں ایشوریا اپنی تامل فلم کو لیکر لائم لائٹ میں ہے-

ایشوریا نے بیٹی آرادھیا بچن کو جنم دینے کے بعد فلم اے دل ہے مشکل اور فنی خان کے ساتھ بالی ووڈ میں واپسی کی تھی-

بتادیں کہ ایشوریا رائے کی پیدائش یکم نومبر 1973 کو ہوئی۔ ایک اداکارہ کے علاوہ ایشوریا مس ورلڈ 1994 کی فاتح بھی ہے۔

بتادیں کہ ایشوریا رائے آخری بار سال 2018 میں آئی فلم فنی خان فلم میں نظر آئی تھی-

ایشوریا جلد پونیئن سیلون میں نظر آئیں گی، اس تامل فلم کو منی رتنم ڈائریکٹ کررہے ہیں۔ فلم میں ایشوریا رائے کے ساتھ وکرم پربھو، کارتی ، جیم روی ، تریشا کرشنن ، ایشوریا لکشمی ، سوبھیتا اور موہن بابو نظر آئیں گے-

اسکے علاوہ وہ انوراگ کیشپ کی فلم گلاب جامن میں نظر آئیں گی-

Tags:

You Might also Like