Type to search

ٹی وی اور فلم

امیتابھ، ابھیشک کے بعد ایشوریا رائے اور آرادھیا بھی کورونا مثبت

Aishwarya Rai

فلمی ڈسک،12جولائی (اردو پوسٹ انڈیا ڈاٹ کام) مشہور اداکار امیتابھ بچن کی بہو اور مشہور اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور پوتی آرادھیا بچن بھی کورونا سے متاثر ہیں۔ ایشوریا رائے بچن اور آرادھیا بچن کی دوسری جانچ رپور مثبت پائی گئی ہے۔ گذشتہ رات خبر آئی کہ امیتابھ بچن اور ابھیشک بچن کورونا مثبت پائے گئے ہیں۔ جسکے بعد پورے خاندان کا اینٹیجن ٹیسٹ کیا گیا تھا۔ اس رپورٹ میں پورے خاندان کے ساتھ ایشوریا اور آرادھیا کی رپورٹ منفی پائی گئی تھی۔ لیکن اب سواب ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آچکی ہے جو مثبت ہے۔

اداکارہ ایشوریا رائے بچن اور انکی بیٹی آرادھیا بچن کورونا مثبت پائی گئی ہے۔ مہاراشٹر کے وزیر صحت راجیش ٹوپے نے اتوار کو یہ اطلاع دی کہ ایشوریا اور ان کی آٹھ سالہ بیٹی آرادھیا کی کورونا جانچ پازیٹو آئی ہے۔

اب یہ خبر سن کر امیتابھ بچن کے لیے دعا کرنے والے انکے فینس کو ایک بڑا صدمہ لگ سکتا ہے۔ بی ایم سی کے اسٹنٹ کمشنر واشواس موٹے نے میڈیا کو دی معلومات میں بتایا کہ تازہ رپورٹ کے مطابق ایشوریا رائے بچن اور انکی بیٹی آرادھیا بچن دونوں کی رپورٹ مثبت ہے۔ اس رپورٹ کے بعد سے لوگوں کی خدشات اور بڑھ گئے ہیں۔ امیتابھ بچن اور ان کے بیٹے ابھیشیک بچن ہفتے کو ہی کورونا پازیٹو ہونے کے بعد ناناوتی اسپتال میں داخل ہیں۔

باقی افراد خاندان کی رپورٹ اسطرح ہے۔
ایشوریا رائے بچن ۔ مثبت
آرادھیا بچن ۔ مثبت
جیا بچن ۔ منفی
شیوتا بچن نندا ۔ منفی

ماں بیٹی کی سواب ٹیسٹ کی رپورٹ سامنے آچکی ہے جس میں ایشوریا رائے بچن اور انکی بیٹی آرادھیا کورونا مثبت پائی گئی ہے۔ حالانکہ خاندان کے دیگر ارکان کی دوسری ٹیسٹ رپورٹ منفی آئی ہے۔ امیتابھ اور ابھیشک بچن کورونا انفیکشن ہونے کے بعد ہاسپٹل میں شریک ہے۔ بچن خاندان کے چار رکن کورونا سے متاثر ہیں۔

Tags:

You Might also Like